کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سردا راختر جان مینگل نے کہا ہے کہ ہمیشہ ہماری ترجیحات بلوچستان کے ایشوز رہے ہیں امید ہے کہ وزیراعظم بلوچستان کے مسائل دور کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے بلوچستان کے مسائل ایک سال میں 100فیصد حل نہیں ہوں گے لیکن ابتدا کی جاسکتی ہے۔