بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ انسرجنسی نہیں بلکہ کرپشن ہے، سرفرازبگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ انسرجنسی نہیں بلکہ کرپشن ہے جب ہم کرپشن کے چیلنج پر قابو پا لیں گے تو صوبے میں حقیقی ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں میرٹوکریسی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں تاکہ نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق بہتر مواقع میسر آئیںیہ بات وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نیشنل یوتھ کونسل کے اراکین سے ملاقات کے دوران کہی ملاقات میں چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، یوتھ ڈیلیگیٹس، فوکل پرسنز اور یوتھ ڈیپارٹمنٹ کے حکام شریک تھے اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نیشنل یوتھ کونسل کے اراکین میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے



طرزِ حکمرانی میں غلطیوں و خامیوں کا قصور وار ریاست کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا ، وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے منگل کو یہاں وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان کے نوجوانوں کی تعلیم، ہنرمندی، روزگار اور فکری تربیت کے فروغ سے متعلق جامع تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنماں نے نوجوانوں کی استعداد بڑھانے، انہیں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے اور قومی ترقی کے عمل میں بھرپور شمولیت کے لیے وزیر اعظم یوتھ پروگرام اور چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے باہمی اشتراک پر اتفاق کیا وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کے نوجوان صلاحیت، عزم اور جذبے میں کسی سے کم نہیں بدقسمتی سے ایک منظم سازش کے تحت نوجوانوں کو ریاست سے بدظن کرنے کی کوشش کی گئی



فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے اور این ایف سی میں صوبائی حصے کے تحفظ کا خاتمہ،وفا ق کا 27ویں آئینی ترمیم تیار

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کا وفد صدر زرداری اور مجھ سے ملنے آیا تھا، لیگی وفد نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے۔



چلتن گھی مل کو قابضین سے خالی کروانے کا فیصلہ، سرکاری اثاثے عوام کی امانت ہیں ان پر نجی قبضے کسی قیمت پر قبول نہیں کیے جائیں گے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پیر کو چلتن گھی مل سے متعلق اہم اجلاس چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں 33 سال سے زیرِ قبضہ چلتن گھی مل کو سیل کرنے اور قابضین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا سیکرٹری انڈسٹریز نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 1992 میں معاہدے کی خلاف ورزی پر نجی کمپنی کی لیز ختم کردی گئی تھی تاہم اس کے باوجود کمپنی نے غیر قانونی طور پر مل پر قبضہ برقرار رکھا



دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ریاستی مشینری پوری قوت سے متحرک رہے گی بلوچستان کے عوام اور فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


صحبت پور:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعہ کو صحبت پور پہنچے جہاں انہوں نے بھاگ ناڑی میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے ایس ایچ او لطف علی کھوسہ اور کانسٹیبل محمد اعظم کے اہل خانہ سے ملاقات کی وزیر اعلیٰ نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور ان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایس ایچ او لطف علی کھوسہ اور ان کی ٹیم نے جرات، دلیری اور جوانمردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور صدیوں پرانی بلوچ روایات کو زندہ رکھتے ہوئے دہشتگردوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے بجائے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا



ٹوئیٹر سردار اور ان جیسے لوگ جو نام نہاد دہشتگردی کو محدود سمجھتے ہیں یہ ان کے گھر تک بھی آئیگی،وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ناکامی دہشتگردوں کا مقدر بن چکی ہے رواں سال میں اب تک 500خطرناک دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں ،



افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، 25 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید: آئی ایس پی آر

| وقتِ اشاعت :  


سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے پاکستان میں فتنۃ الخوارج کی ایک بار پھر دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی، اس دوران سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں 4 خودکش بمبار سمیت 25 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔



بلوچستان اسمبلی نے مرغہ کبزئی کو تحصیل کا درجہ دینے ، سی پیک فیز ٹو میں بلوچستا ن کے لیے منصوبے رکھنے کی قرارداد یں منظور کرلیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے مرغہ کبزئی کو تحصیل کا درجہ دینے ، سی پیک فیز ٹو میں بلوچستا ن کے لیے منصوبے رکھنے کی قرارداد یں منظور کرلیں ، بلوچستان پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر لانے کا توجہ دلائو نوٹس حکومتی یقین دہانی پر نمٹا دیا گیا، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی تجویز پر بلوچستان اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں بڑھانے کا معاملہ اسمبلی کی فنانس کمیٹی کے سپردکردیاگیا ۔