مسلح افراد کی فائرنگ سے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ، ڈرائیور زخمی، مسافروں کو یرغمال بنانے کی اطلاعات

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے باعث ڈرائیور زخمی ہوگیا، دہشت گردوں نے مچھ کی پہاڑیوں میں ٹرین روک دی جب کہ مسافروں کو یرغمال بنانے کی اطلاعات ہیں۔



کوئٹہ کراچی چمن شاہراہ کا دورویہ منصوبہ ، بلوچستان ہائیکورٹ نے این ایچ اے رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس اقبال احمد کاسی پر مشتمل بینچ نے قومی شاہراہوں این 25 کراچی، خضدار ، خضدار کچلاک ،چمن روڈ کو دو رویہ بنانے اور این 85سوراب گوادر کی مرمت سے متعلق این ایچ اے کی جانب سے پیش کی گئی پراگریس رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے این ایچ اے حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ این 25 کراچی خضدار کوئٹہ چمن روڈ کو ترجیحی بنیادوں پر جلد اور بروقت مکمل کرنے کے لئے تمام تر اقدامات یقینی بنائیں ،



خطے میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے، گورنر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ موجودہ حساسیت کو سنجیدگی سے لینے اور پائیدار حل کی طرف بڑھنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ پرامن معاشرہ ہی حقیقی معنوں میں ترقی و خوشحالی حاصل کر سکتا ہے۔



بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات، انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید مؤثر بنایا جائیگا،صوبائی حکومت، سیکورٹی اداروں میں اتفاق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صدارت منگل کو چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔



سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت ،حکومت امن دشمن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کریگی ، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلات کے علاقے مغلزئی کے قریب قومی شاہراہ پر سیکورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے



ترکیہ کیساتھ دفاع، تجارت کے 21 معاہدے، اردوان کے دورے سے فائدہ ہوگا، شہباز شریف

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 21 نئے معاہدے، مفاہمت کی یاد داشتیں ( ایم او یز) طے پاگئیں، ترکیہ کو اپریل میں ہونے والی ہیلتھ کیئر اینڈ انڈسٹریل ایکسپو میں شرکت کی دعوت بھی دے دی گئی۔



بدانتظامی سے بلوچستان کے مسائل میں اضافہ ہوا،مائنزسے حاصل ہو نیوالی آمدن مقامی لوگوں پر خرچ کی جائیگی، وزیر اعلیٰ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس منگل کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں پروگرام کی موجودہ صورتحال اور اس کی آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔