وکلاء اور پولیس سینٹر حملوں کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کے بارے خبر کو میڈیا میں منفی انداز میں پیش کیا گیا ،نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان نے سول ہسپتال اور پولیس ٹریننگ کالج کے سانحات میں ملوث ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کے حوالے سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر نشر اور شائع ہونے والی خبر کو اس کے سیاق و سباق کے منافی قرار دیا ہے، ایک وضاحتی بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ سانحات کے ماسٹر مائنڈ کی تاحال گرفتاری نہیں ہو سکی ہے تاہم ہر دو واقعات کی تفتیش مستعدی سے جاری ہے جبکہ سانحات کے سہولت کار کے طور پر کردار ادا کرنے کے شبہ میں کچھ گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔



ٹرمپ نے اپنے خلاف ہونے والے مظاہروں کو ناانصافی قرار دے دیا

| وقتِ اشاعت :  


نیو یارک: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف ہونے والے مظاہروں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف ہونے والے منظم مظاہرے میڈیا کے اکسانے پر کیے جا رہے ہیں، ان کے خلاف ہونے والے مظاہرے ناانصافی پر مبنی ہیں۔



نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں سے متعلق متعصبانہ خیالات

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلمانوں اور خواتین کے خلاف سمجھا جاتا ہے اور انتخابی مہم کے دوران بھی انہوں نے کئی مرتبہ ایسے بیانات دیئے جس سے مسلمان ووٹروں کو شدید مایوسی ہوئی۔



ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 45 ویں صدر منتخب

| وقتِ اشاعت :  


نیویارک: ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست اور ہیلری کلنٹن کی کامیابی سے متعلق تمام تبصرے،تجزیے اور سروے نتائج غلط ثابت ہوئے اور ری پبلکن پارٹی کے رہنما ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹک پارٹی کی ہیلری کلنٹن کو اپ سیٹ شکست دے کر امریکا کے 45 ویں صدر منتخب ہوگئے۔



سی پیک کا پہلا قافلہ کل گوادر پہنچے گا ،کاشغر گوادر میگا تجارتی قافلہ کی آمد اہم پیشرفت ہے، نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چین سے تجارتی سامان لیکر پہلا قافلہ دوحصوں میں کوئٹہ اور قلات کے علاقے گدر پہنچ گیا۔ پورا قافلہ بارہ نومبر کو گوادر پہنچے گا۔



خیبر پختونخوا حکومت نے سی پیک میں نظر انداز کئے جانے پر عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا

| وقتِ اشاعت :  


نوشہرہ : وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وفاق خیبرپختونخوا سمیت تمام چھوٹے صوبوں کوان کا جائزحق دے۔وزیراعظم نوازشریف ہمیں سبق سکھانے اور ہمارا راستہ روکنے کی بجائے صوبے کے عوام کو اُن کے حقوق دیں۔