کوئٹہ(خ ن)وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ وکلاء ، پولیس کیڈٹس اور معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والوں کے پاؤں کے نشانہ جہاں جاتے ہیں ہمیں معلوم ہے، وہ جہاں چھپ کر بیٹھے ہیں ہم انہیں وہاں سے کھینچ کر لائیں گے اور کیفر کردار تک پہنچائیں گے ، دہشت گرد پاکستان کے بارے میں جو نقشہ اور فارمولا لے کر آئے تھے اس کے تحت پاکستان کو عراق اور شام کی مانند بنانا مقصود تھا
دکی: مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر چیف آف جھالاوان وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ دھرنوں اور غیر جمہوری طریقوں سے حکومت نہیں گرائی جاسکتی ، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کی طویل جدوجہد کے نتیجے میں ملک میں جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے اور کسی کو اسے ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، جمہوریت اور ترقی مخالف عناصر دھرنے دیتے رہیں ہم اپنے قائد وزیراعظم محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق نئے اضلاع بناتے جائیں گے اور ترقیاتی عمل جاری رکھیں گے۔ وزیراعلیٰ نے تحصیل دکی اور تحصیل سوراب کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔
نئی دلی: پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر پروپیگنڈے میں ناکامی اور سرحدوں پر اشتعال انگیزی کے بعد بھارت اب سفارتی دہشت گردی پر اتر آیا ہے اور پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات اہلکار کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بدھ کے روز یہاں ملاقات کی، سندھ کے وزراء میر ہزار خان بجرانی اور نثار احمد کھوڑو بھی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ تھے،
کوئٹہ: کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج پر دہشتگرد حملوں میں جاں بحق اہلکاروں کی تعداد 61ہوگئی ۔ جاں بحق والوں میں پاک فوج کا ایک کیپٹن بھی شامل ہے۔ حملے میں120سے زائد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ دو خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ ایک خودکش حملہ آور کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق پیر کی شب تقریباً دس بجے تین نامعلوم مسلح دہشتگرد کوئٹہ کے نیو سریاب تھانے کی حدود میں سبی روڈ پر واقع پولیس ٹریننگ کالج میں عقبی جانب سے داخل ہوئے۔دہشتگردوں نے واچ ٹاور پر تعینات ایک اہلکار کو گولیاں مار کر زخمی کردیا اور اس کے بعد با آسانی کالج میں داخل ہوئے ۔
کوئٹہ کے سریاب روڈ پر قائم پولیس کے ٹریننگ کالج پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 51 سیکیورٹی اہلکار زخمی جبکہ فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے.
سیالکوٹ: بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہر شہید اور 7 زخمی ہو گئے۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اتوار کے روز چھٹی کے باوجود انتہائی مصروف دن گزارہ اور اہم اجلاسوں کی صدارت کی جبکہ بیوروکریسی بھی پوری طرح متحرک رہی، وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت منعقد ہونے والے پہلے اجلاس میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے کوئٹہ کے لیے 5ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کے مجوزہ منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ،