کراچی، متحدہ لندن کے عبوری کمیٹی کے تین ارکان گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : متحدہ قومی موومنٹ لندن کے رہنماؤں اور عبوری رابطہ کمیٹی کے رکن حسن ظفر عارف اور کنورخالد یونس کو ہفتہ کے روز کراچی پریس کلب کے باہر سے رینجرزنے حراست میں لے لیا جس کے بعد پریس کانفرنس کے لئے آنیوالے رابطہ کمیٹی لندن کے رکن امجداللہ نے پریس کانفرنس ملتوی کر دی ۔تفصیلات کے مطابقایم کیو ایم لندن کے رہنما حسن ظفر عارف پریس کانفرنس کیلئے پریس کلب پہنچے تھے



پاکستان نہ ماننے والوں سے بات چیت کا فائدہ نہیں ، نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے صوبائی مشیر صنعت و تجارت سردار در محمد خان ناصر کی قیادت میں چیئرمین دکی میونسپل کمیٹی فتح ناصر اور دیگر نے ملاقات کی، وفد نے وزیراعلیٰ کو اپنے علاقے کو درپیش بعض مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے حل کی درخواست کی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کا ہر علاقہ انہیں بے حد عزیز ہے اور ان کی خواہش ہے کہ صوبہ بھر کے عوام اور علاقوں کو یکساں بنیادوں پر ترقی دی جائے،



2نومبر کو پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہوگی روکاگیاتو بڑانقصان ہوگا، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


ملتان، اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اوپرسے لیکرنیچے تک سارا نظام کرپٹ ہے،2نومبرکوپاکستان کے مستقبل کی جنگ لڑنی ہے،اس بارلوگ تیارہیں،پورازورلگاکرہررکاوٹ کوہٹائیں گے،اگرکسی نے روکنے کی کوشش کی توردعمل سے بڑانقصان ہوگا،کرپٹ وزیراعظم کیخلاف سڑکوں پرنکلناوکلاء سمیت سب کاجمہوری فرض ہے،وکلاکیساتھ مل کرمیں نے چیف جسٹس کیلیے جدوجہدکی تھی ،



بلوچستان ،ڈرگ کوالٹی کنٹرول نا کام صوبے میں جعلی ادویات کی بھر مار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان میں ڈرگ مافیا نے ایک نیا طریقہ نکالا ہے کہ کس طرح سے جعلی ادویات کی تجارت کو فروغ دیا جائے اور بین الاقوامی دواساز اداروں کو صوبائی مارکیٹ سے بے دخل کیا جائے اس کام کے لیے کرپٹ افسران جو ڈرگ مافیا کے آلہ کار ہیں نے اس بات پر پابندی لگادی ہے کہ بین الاقوامی دواساز اداروں کے دواؤں کی سیمپلنگ یا جانچ پڑتال نہ کی جائے



تلاشی یا استعفیٰ ورنہ2نومبر کو اسلام آباد بند ہوگا، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد کو30اکتوبر کی بجائے 2نومبر کو بند کر نے کااعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاناما لیکس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کو استعفیٰ یا تلاشی دینا ہی ہوگی ٗ حکومت نے کریک ڈاؤن یا گرفتاریاں کیں تو رد عمل میں حکومت ہی چلی جائیگی



امریکہ پاکستان کو توڑنا چاہتا ہے ،آزاد بلوچستان کی بات پرانی ہوگئی ہے وسائل پر بلوچ عوام کا حق ہے، فضل الرحمن

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر قومی اسمبلی میں کشمیر کمیٹی کے چیئر مین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے پاکستان کا چین کے ساتھ تاریخی دوستی اب اقتصادی دوستی میں تبدیل ہوگیا ہے ، پاک چین دوستی مثالی ہے اور ہم اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں امریکہ پاکستان کو غلام بنانا چاہتا ہے ہم غلامی کے رشتوں کا انکار اور دوستی کا اقرار کرتے ہیں