کوئٹہ: کوئٹہ پولیس نے دو ماہ قبل کوئٹہ کے معروف کاروباری مرکز میں ہونے والی ساڑھے گیارہ کروڑ روپے کی ڈکیتی میں ملوث ملزمان کا سراغ لگاکر اور محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی)کے ایک افسر سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان سے 1 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد روپے بھی برآمد کر لیے بلوچستان پولیس کے ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کیس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے مطابق اینٹی ٹیرارزم فورس کے انسپکٹر اورنگزیب کھوکھر سی ٹی ڈی کے اسپیشل آپریشن ونگ میں تعینات تھے جنہیں پیر کو شواہد ملنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا
کوئٹہ،گیارہ کروڑ روپے کی ڈکیتی میں ملوث سی ٹی ڈی افسر سمیت 3ملزمان گرفتار
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :