مائنس الطاف حسین فارمولے سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے، چوہدری نثار

| وقتِ اشاعت :  


منڈی بہاؤالدین: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سے مائنس الطاف حسین فارمولے سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ منڈی بہاؤالدین میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے مائنس الطاف حسین فارمولے سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں،



چاغی، افغان سرحد سے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، 3اہلکار جاں بحق، ایک زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع چاغی میں پاک افغان سرحد پر واقع ایف سی کی چیک پوسٹ پر افغان سرحد سے نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایف سی کے تین اہلکار جاں بحق اور ایک کو زخمی ہوگیا۔ جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد بھی مارے گئے



وزیر داخلہ پنجاب کے ڈیرے پر دھماکا،4افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


اٹک: پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر دھماکے کی اطلاع ہے۔
اٹک پولیس نے وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر دھماکے کی تصدیق کی ہے۔
خیال رہے کہ اٹک میں شجاع خانزادہ کا ڈیرہ گاؤں شادی خان میں ہے



سلمان داؤد سے نواب زہری کی ملاقات ،نواب ہری کو ذمہ داری دی جائے تو بلوچستان کے حالات بہتر ہونگے ،خان آف قلات

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے جلاوطن بلوچ رہنماء خان آف قلات کو منانے کیلئے قبائلی سطح پر کوششوں کا آغاز ہوگیا چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کی قبائلی حوالے سے خان آف قلات کو وطن واپس لانے کی کوشش کے حوالے سے لندن میں ملاقات ،دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی وقبائلی معاملات پر بات چیت ہوئی



ریکوڈک اور سیندک کے منصوبوں پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،ڈاکٹر مالک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کا مقابلہ کثیر الجہتی حکمت عملی سے کیا ہے، بلوچستان کی ترقی سے ملک کی ترقی وابستہ ہے، پاک چائنااقتصادی راہداری سے پاکستان سمیت پورے خطے میں مثبت معاشی تبدیلی آئے گی۔ بلوچستان کے ساحل اور وسائل کے مالک صوبے کے عوام ہیں



سات دہشت گردوں کو سزائے موت

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی: فوجی عدالت کی جانب سے سات سخت گیر دہشت گردوں کو موت کی سزا سنادی گئی۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان عاصم باجوہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ سزا پانے والے چھ دہشت گرد پشاور کے آرمی پبلک اسکول حملے میں ملوث تھے جبکہ ایک کراچی میں صفورا چورنگی کے قریب رینجرز اہلکاروں کے قتل کا مرتکب پایا گیا۔ اس کے علاوہ ایک دہشت گرد کو عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان تمام سزاؤں کی توثیق کردی ہے



ایم کیو ایم کے ارکان سینٹ، قومی اور سندھ اسمبلی سے مستعفی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد/کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ملک کے منتخب ایوانوں میں موجود اپنے نمائندوں کے اجتماعی استعفے پیش کرنے کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں 24 استعفے سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق اور سندھ اسمبلی میں متحدہ کے 51 اراکین کے استعفے سپیکر صوبائی اسمبلی آغا سراج درانی کو پیش کر دئیے گئے



کوئٹہ ،گوالمنڈی تھانہ کے قریب دھماکہ ،پولیس اہلکار جاں بحق ،سات افراد زخمی

| وقتِ اشاعت :  

۔ — فائل فوٹو

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے گوالمنڈی چوک پر مشتبہ بیگ چیک کرتے ہوئے دھماکا ہوگیا، پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ پولیس حوالدار اور پندرہ سالہ بچے سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔ کئی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ۔پولیس کے مطابق منگل کی شام تھانہ گوالمنڈی کے سامنے واقع شہر کے مصروف علاقے گوالمنڈی چوک پر اس وقت بم دھماکا ہوا



منگچر میں ہولناک روڈ حادثہ،خونی ٹریلرگاڑیوں اور دکانوں کو روندڈالا،13افرادلقمہ اجل بن گئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات کی تحصیل منگچر خالق آباد میں تیز رفتار ٹریلربے قابو ہوکر بازار میں جاگھسا اور راہگیروں کو کچلتا ہوا گاڑیوں پرچڑھ گیا۔حادثے میں تیرہ افراد جاں بحق اورپچیس زخمی ہوگئے۔ حادثے میں ایک مسافر ویگن اورایک آئل ٹینکر سمیت آٹھ گاڑیاں تباہ اور کئی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ لیویز حکام کے مطابق حادثہ قلات کے علاقے منگچرخالق آباد میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر پیش آیا