سرفراز بگٹی شفیق محمد زئی کو ایمانداری کی سرٹیفکیٹ دینے کے بجائے شفاف الیکشن پر توجہ دے، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں نگران وفاقی وزیر داخلہ و سینیٹر باپ پارٹی سرفراز بگٹی کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نگران وفاقی وزیر داخلہ اور حکومت کی ذمہ داری یہ بنتی ہے کہ وہ صاف وشفاف انتخابات کے انعقاد میں اپنا کردار ادا کریں۔



اسمگلنگ میں ملوث اہلکاروں کا کورٹ مارشل ہوگا:سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


نگراں وفاقی وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ اب ریاست غیر قانونی کام، حوالہ ہنڈی پر سختی سے نمٹے گی، اسمگلنگ اونٹوں پر نہیں ٹرکوں پر ہو رہی تھی اور اس حوالے سے آرمی چیف نے کہا ہے کہ جو لوگ اسمگلنگ میں ملوث ہوں گے ان کا کورٹ مارشل ہو گا۔



حکومت کا پرچون، زراعت اور رئیل اسٹیٹ پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: نگران حکومت نے ایف بی آر کا 92 کھرب روپے کا ٹیکس ہدف پورا کرنے کےلیے پرچون، زراعت اور  رئیل اسٹیٹ سیکٹرز  پر ٹیکس عائد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جبکہ ایک منصوبہ منقولہ اثاثوں پر دولت ٹیکس لگانے کا بھی ہے۔



سائفر کیس: ایف آئی اے کا چالان عدالت میں جمع، عمران اور شاہ محمود قصور وار قرار

| وقتِ اشاعت :  


ایف آئی اے نے سائفر کیس کا چالان آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی عدالت میں جمع کرایا جس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔



مستونگ: عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس سے قبل دھماکہ 34 افراد شہید،100زخمی

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مدینہ مسجد کے قریب دھماکا ہوا ہے۔جس میں 25افراد شہید اور 70 سے زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرا امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔



وڈھ میں آپریشن کی تیاری ہو رہی ہے بی این پی نے آج قومی شاہراہوں کو بند کرنیکا اعلان کردیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے جاری کردہ مرکزی اعلامیہ کے مطابق پارٹی کے تمام ضلعی صدور،جنرل سیکرٹریز،آرگنائز،و ڈپٹی آرگنائزر کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ موجودہ نگران مرکزی و بلوچستان حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے وڈھ میں ڈیرہ بگٹی کی طرز پر فوجی آپریشن شروع کرنے کی جانبدارانہ بلوچ دشمن ناروا پالیسیوں کے خلاف بروز منگل 26 ستمبر 2023 سے مرکزی شاہراہوں کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کرکے بلوچستان میں جاری مظالم کیخلاف متحد ومنظم ہوکر بھرپور انداز میں احتجاج کریں۔