تربت : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ‘سابق صوبائی وزیر ‘سابق سنیٹر میر محمد اسلم بلیدی کی قیادت میں ایک وفد نے منگل کے روز سرکٹ ہاؤس تربت میں ملاقات کی ‘ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پرگفتگوہوئی ‘ وفد نے بلیدہ میں بجلی بحران ‘تربت بلیدہ روڈ سمیت دیگر علاقائی مسائل سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا