کوئٹہ: ڈپٹی انسپکٹر جنرل محکمہ انسداد دہشتگردی بلوچستان اعتزاز گورایہ نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی نے سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم شفقت اللہ کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے ہے،سی ٹی ڈی نے ایک سال میں 666افراد کو گرفتار کیا جن میں سے 121کو سزائیں ہیں،لاپتہ افراد کی جانچ پڑتال کے حوالے سے باقاعدہ طریقہ کار موجود ہے۔
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وسابقہ صوبائی وزیر حاجی میر علی مدد جتک نے عمران خان کے بیانیئے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کو چاہئے کہ وہ ہوش کے ناخن لے اور اپنے سیاسی مقاصد اور فتنہ سازیوں کے لئے ملکی اداروں پر الزام تراشیوں کے بجائے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں کہ اس نے اپنے چار سالا دور اقتدار میں پاکستان کے عوام کو کیا دیا ہے۔
کوئٹہ : ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ کیپٹن (ر)غلام اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ بلوچستان قبائلی صوبہ ہونے کی وجہ سے یہاں پر ڈرائیونگ کرنے والے خواتین کی سہولت کے لئے ٹریفک پولیس میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور چیکنگ کے لئے 3 لیڈیز کانسٹیبل کی پہلے مرحلے میں تعیناتی کی گئی ہے تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو رواں دواں رکھا جاسکے۔
کوئٹہ: آل پاکستان نیوز پیپرزسوسائٹی کی بلوچستان کمیٹی کااجلاس چیئرمین وسیم احمد کی صدارت میں منعقد ہوا ،اجلاس میں بلوچستان سے شائع ہونے والے اخبارات کو درپیش مسائل کا جائزہ لیاگیا ،اجلاس میں شریک ممبران نے مہنگائی کی وجہ سے نیوزپرنٹ اور پرنٹنگ میٹریل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیااور حکومت سے مطالبہ کیاہے۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے اپنے ایک بیان میں گزشتہ دنوں پنجپائی کے علاقے سرلٹھ سے قبائلی عمائدین سردارزادہ محمدعالم پرکانی ،میرحاتم پرکانی ،کلی رودینی پنجپائی سے سماجی و قبائلی رہنما ملک عبدالسلام رودینی ،لالا عبدالرشید رودینی اورکوئٹہ سے ڈاکٹرمحمد مراد بگٹی اورشاہ محمدبگٹی کو اپنی برادری دوست و اقارب سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی میںشمولیت اختیارکرنے پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہارکیا کہ وہ اپنے علاقوں میں پارٹی کو فعال اور متحرک بنانے کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے سیاسی ،قبائلی عمائدین کی پارٹی میں شمولیت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں سے لوگ جس انداز میں پارٹی کے بیانیہ ،موقف اورسیاست سے متاثر ہوکر شامل ہورہے ہیں یہ انکی سیاسی شعوری سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کینیا میں سینئر صحافی و اینکرپرسن ارشد شریف کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد شریف شعبہ صحافت کا ایک معتبر نام تھے۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہندو برادری کو دیوالی کے پر مسرت موقع پر مبارکباد دی ہے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں صدیوں سے آباد ہندو برادری ہماری روایات اور ثقافت کا حصہ بن چکی ہے۔
آئی فون کی قیمت میں منرل مائنز کی الاٹمنٹ بلوچستان کے مشیر معدنیات کا بھائی کو تحفہ جام کمال کا طنز اندھا بانٹے ریوڑیاں اپنوں میں پاکستان تحریک انصاف صوبائی مشیر معدنیات مبین خان خلجی نے لسبیلہ میں اپنے بھائیوں کو مائینز الاٹ کردیں سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کا ٹویٹر پر طنز بلوچستان… Read more »
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقدہوا کابینہ نے محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے غیر ملکی شہریوں اور منصوبوں کی سیکورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے قیام کے پیش کئے جانے والے ایجنڈے کی منظوری دیدی کابینہ نے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو مزید فعال بنانے اور وسعت دینے کے ایجنڈے کی بھی منظوری دی ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم اور آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ کی جانب سے کابینہ کو سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے قیام اور سی ٹی ڈی کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔