کوئٹہ۔ نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے درمیان انتخابی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے دونوں پارٹیوں کے مزاکراتی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس میر کبیر محمد شہی ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوا اجلاس میں دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں نے مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے مسائل اور انتخابی حلقوں کا جائزہ لیا اور پارٹیوں کی جانب سے ابتدائی تجاویز بھی ایک دوسرے کے سامنے پیش کئے۔