لورالائی:جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سازش کرکے قاد یانیوں کو اقلیتی کمیشن میں نمائندگی دیکر آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی آئین میں قادیانی غیر مسلم ہیں اور وہ آئین کو نہیں مانتے تو انھیں آئینی ادارے میں کس طرع نمائندگی کا حق دیا جارہا ہے جے یو آئی اس اہم مسئلے پر قومی اسمبلی و سینٹ میں بھر پور آواز اٹھائی گی ملک میں قادیانی اور یہودی لابی کیلئے ماحول کو سازگار بنایا جارہا ہے۔