ہمیں ایک منٹ میں نکال دیا گیا اور عمران کو دوبارہ لانے کیلیے جتن کیے جارہے ہیں، نواز شریف

| وقتِ اشاعت :  


سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد  نواز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت تین ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنا چاہیے۔



سپریم کورٹ میں کسی کی آمریت تسلیم نہیں کرتے، بلاول بھٹو

| وقتِ اشاعت :  


وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں کسی کی آمریت تسلیم نہیں کرتے،عدلیہ میں ”ون مین شو“ چل رہا ہے،پاکستان کی عدلیہ میں ایک آمرانہ سوچ قائم ہے،ملک کوآئینی بحران سےنکالاجائے، اور آئینی بحران کو روکنے کیلئے لارجر بینچ بنایا جائے،لارجربینچ کا فیصلہ سب ماننے کو تیار ہیں،چاہتےہیں چیف جسٹس کوتاریخ میں اچھےالفاظ میں یادرکھاجائے۔



فل کورٹ نہ بنا تو آئینی بحران کے باعث ایمرجنسی یا مارشل لا لگنے کا خدشہ ہے: بلاول

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اہم ترین قومی معاملے پر فل کورٹ نہ بننے سے آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، خدانخواستہ ملک میں ایمرجنسی اورمارشل لا جیسی صورتحال نہ ہوجائے۔



اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات کی خبروں پر پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا

| وقتِ اشاعت :  


وزارت تجارت نے پاکستان اور اسرائیل کے درمیان تجارت کے آغاز کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے اسے پروپیگنڈا قرار دیا اور کہا کہ امریکن جوئش کانگریس کی پریس ریلیز کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔



دو جج وہ ہیں جنہوں نے میرے خلاف فیصلہ دیا، بینچ ہی قبول نہیں تو فیصلہ کیسے قبول ہوگا؟ نواز

| وقتِ اشاعت :  


سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ اس بینچ میں تو دو جج وہ ہیں جنہوں نے میرے خلاف فیصلہ دیا، جب بینچ ہی قبول نہیں تو فیصلہ کیسے قبول ہوگا۔



کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگڈر، خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کراچی کے علاقے سائٹ ایریا نورس چورنگی پر ڈائنگ فیکٹری کی جانب سے راشن کی تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔  ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے  اور 8 خواتین شامل ہیں۔  عینی شاہدین کا کہنا ہے… Read more »



سی پیک پر تیزی سے پیشرفت جاری، چین کا پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا اعادہ

| وقتِ اشاعت :  


چین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور پائیدار سماجی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ بیجنگ میں بریفنگ میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان مائو ننگ نے کہا کہ سی پیک پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے… Read more »



چیف جسٹس کو کہنا چاہتی ہوں عمران خان کے پیچھے نہ لگیں، مریم نواز

| وقتِ اشاعت :  


مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے کہا ہے 6 سال سےگیدڑکو لیڈرکاماسک پہنانےکی پوری کوشش کی گئی لیڈرکاماسک اتراتوتوشہ خانہ چورنکلا،چیف جسٹس کو کہنا چاہتی ہوں عمران خان کے پیچھے نہ لگیں۔