کوئٹہ،ہزار گنجی میں ایک شخص کو قتل کر دیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پیر کی دوپہر کوئٹہ کے تھانہ شالکوٹ کی حدود میں ہزار گنجی کے علاقے نوشکی اڈہ کے قریب نامعلوم افراد نے عبدالرزاق ولد خیر جان رخشانی نامی زمیندار کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیااور فرار ہوگئے۔



چین پاکستان اقتصادی راہداری، امن و امان کی بہتر صورتحال حکومت کا کارنامہ ہے،محمد خان اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


پیرس : گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اور امن و امان کی بہتر صورتحال کے باعث بلوچستان ترقی، امن اور خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے۔



تحریک انصاف نے ایم کیوایم سے بات کرکے تھوک کر چاٹا ہے، خورشید شاہ

| وقتِ اشاعت :  


سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نیا اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے ایم کیوایم سے بات کرکے تحریک انصاف نے تھوکا ہوا چاٹا کیونکہ اگر ایم کیوایم ملک دشمن تھی تو اب ان کےساتھ کیوں بیٹھ رہے ہیں۔



ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر سے متعلق معاپرہ طے

| وقتِ اشاعت :  


گوادر : ایسٹ بے ایکسپر یس وے ( دیمی زر) منصوبے کی تعمیر کے لےئے جی پی اے اور چائنا کمیو نیکیشن کنسٹرکشن کمپنی لمیڈ ڑ کے درمیان مفاہمتی یا داشت پر دستخط ہو گئے ہیں ۔ اس حوالے سے گزشتہ روز مقامی فائیواسٹار ہوٹل میں ایک خصوصی تقر یب منعقد کی گئی۔