اسلام آباد : وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے وفاقی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ حکومت ہمیں گولی مارے یا رکاوٹیں کھڑی کرے ہر صورت دھرنے میں شرکت کریں گے اور اگر موٹر وے نہ کھلی تو پورے صوبے کو اسلام آباد لے جاؤں گا ۔ ایک صوبے کے وزیر اعلی کو دوسرے صوبے میں جانے سے روکنا ظلم اور بادشاہت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔