وزیراعظم عمران خان شہباز شریف سے مشاورت نہیں کریں گے، فواد چوہدری

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چئیرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان شہباز شریف سے مشاورت نہیں کریں گے، اپوزیشن اس معاملے پر کوئی ترمیم دینا چاہے تو وہ دے دے۔



نئے چیئرمین کی تقرری تک موجودہ چیئرمین نیب کام کرتے رہیں گے، وزیرقانون

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ نئے چیئرمین نیب کی تقرری تک موجودہ چیئرمین نیب کام کرتے رہیں گے، چیئرمین نیب کے لیے لفظ نان ایکسٹینڈایبل کو تبدیل کیا ہے، چیئرمین نیب کے مس کنڈکٹ کی شکایت پر کارروائی سپریم جوڈیشل کونسل کرے گی۔



چیئرمین نیب کے معاملے پر حکومتی وزراء خود ایک پیج پر نہیں، حافظ حمد اللّٰہ

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہ کرنا آئین سے انحراف ہے، حکومتی وزراء چیئرمین نیب کے معاملے پر خود ایک پیج پر نہیں ہیں۔



امریکی رپورٹ میں سی پیک کے حوالے سے غلط خبر پھیلائی گئی، اسد عمر

| وقتِ اشاعت :  

asad

 اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ امریکا کی ایک رپورٹ میں سی پیک کے حوالے سے غلط خبر پھیلائی گئی، سی پیک پر دنیا کی نظر رہتی ہے،  دنیا کی بہت سی قوتوں کی خواہش ہے کہ سی پیک کامیاب نہ ہو۔ 



پنڈورا لیکس: جواب نہ دینے والوں کو اداروں کے حوالے کریں گے، وزیرداخلہ

| وقتِ اشاعت :  


وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنڈورا لیکس کی تحقیقات کی جائیں گی، جواب نہ دینے والوں کو اداروں کے حوالے کیا جائے گا۔اسلام آباد میں میڈیا  سے گفت گو  کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ افغانستان کے لیے آن لائن ویزا کرنے جارہے ہیں اس سے معلومات میں شفافیت آئے گی۔