قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے کوئٹہ، سبی، ہرنائی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے آنے والے زلزلےپر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ ’صبح سویرے جاگتے ہی زلزلے کی خبر سُننا خوفناک ہے۔‘
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ثابت ہو گیا چیئرمین نیب صرف عمران خان کی نوکری کرتے ہیں۔سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آرڈیننس چیئرمین نیب کی مدت ملازمت کی توسیع کے لیے ہے اور حکومتی کرپشن چھپانے کے لیے چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کر دی گئی۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی بلوچستان زلزے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کو جوار رحمت میں جگہ دے اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔
بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں رات گئے آنے والے زلزلے کے باعث بجلی کی بندش کی وجہ سے طبی عملے کو مشکلات کا سامنا ہے۔بجلی کی بندش کے باعث طبی عملے کی جانب سے موبائل فونز کی روشنی میں زلزلے کے زخمیوں کا علاج کیا گیا۔
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے سندھ اور بلوچستان میں گندم کے آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سخت نوٹس لیا اور چیف سیکریٹریز پر زور دیا کہ وہ قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے گندم روزانہ جاری کریں۔ مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب کی مقرر کردہ گندم کی قیمت نہ رکھنے پر صوبائی حکومتوں بالخصوص سندھ حکومت پر تنقید کی جارہی ہے، پنجاب میں فلور ملز کو ایک ہزار 950 روپے فی من کے حساب سے گندم جاری کی جارہی ہے۔
پشاور:وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ اگر کرپشن کرتا تو آف شورز کمپنی بنانے کی ضرورت نہ پڑتی۔پشور میں سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے موقع پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی حیدر زیدی کا کہنا تھا کہ ہم میری ٹائم سے کرپشن کا خاتمہ کردیا، اگر کرپشن کرتا تو آف شورز کمپنی بنانے کی ضرورت نہ پڑتی، کرپشن کی کوئی پیشکش قبول نہیں کی، ورنہ ابھی میرے گلیات اور مری میں بنگلے ہوتے، نیب آرڈیننس میں کئی اداروں کو ہٹایا گیا تا کہ وہ خود محکمانہ کاروائی کریں، آف شور کمپنی اگر ٹیکس چرانے کیلئے بنائے گئی ہو تو ایکشن لیا جائے۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس نیب کو اس کے اصل مقصد کی طرف لے جانے کی کوشش ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ نیب قوانین میں ترمیم نیب کو اس کے اصل مقصد کی طرف لے جانے کی کوشش ہے، آپ کے پاس ادارے تو پہلے بھی تھے، آپ کے پاس صوبوں میں ایف آئی اے تھی اینٹی کرپشن تھی یہ سارے ادارے تھے، پھر نیب کو کیوں بنایا گیا وہ اس لئے کہ یہ سارے ادارے تو حکومت کے ماتحت تھے۔
اسلام آباد: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں زلزلے سے ہونے والی تباہی پر وزیر اعظم عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میں نے ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کی فوری امداد کی ہدایت کر دی ہے جبکہ زلزلے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔
ہرنائی: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں خوفناک زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی، متعدد زخمی ہوئے ہیں، زلزلے سے متاثرہ شدید زخمیوں کی کوئٹہ منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر آپریشن جاری ہے۔ہرنائی انتظامیہ کے مطابق شدید زخمیوں کی کوئٹہ منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر پہنچ گیا، جس کے بعد زخمیوں کو ہیلی پیڈ منتقل کیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں اموات پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہرنائی کے زلزلے کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔