اے سی پنجگور کا پی پی امیدوار کفایت اللہ بلوچ کی گرفتاری کیلئے پولیس کے حکام کو مراسلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: اے سی پنجگور نے بلوچستان پولیس کے حکام کو مراسلہ لکھا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزرد امیدوار کفایت اللہ بلوچ کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کیا جائے ۔



عام انتخابات 2024 میں پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان کے بارہویں اور ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کا وقت شام 5 بجے تک برقرار  رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام پولنگ اسٹیشنزکے دروازے شام 5 بجے… Read more »



فون و انٹرنیٹ کی بندش کے باعث تمام علاقہ افواہوں کی زد میں ہیں، ثناء بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


 نثاء اللہ بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فورم ایکس میں کہا فون و انٹرنیٹ کی بندش کے باعث تمام علاقہ افواہوں کی زد میں ہیں- خاران کے مختلف علاقوں میں دھماکہ اور ہلاکتوں کی اطلاعات جبکہ نیٹورک کی بندش کے باعث ہر طرف تشویش و خوف کا سما اگر فون و میٹورک بند کرنا تھا تو یہ اطلاع دو روز قبل دیا جاتا – ووٹوں کی شرح کم و شفافیت کے عمل پر سوالیہ نشان ہے-



موبائل سروس کی بندش کے فیصلے کو غلط نظریے سے نہیں دیکھا جائے: نگراں وزیر اعظم

| وقتِ اشاعت :  


نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی لہر ہے اس لیے بہت جگہوں پر سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں موبائل سروس کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس لیےفیصلے کو کسی غلط نظریے سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔



بلوچستان، کوہلو میں پولنگ سٹیشنز پر 3 راکٹ فائر

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کے ضلع کوہلو میں پولنگ سٹیشنز پر 3 راکٹ فائر کر دیئے گئے۔ لیویز حکام کے مطابق کوہلو کے علاقے باریلی میں پولنگ اسٹیشنز پر تین راکٹ فائر کیے گئے جو سٹیشنز سے فاصلے میں گر کر پھٹ گئے۔ لیویز حکام نے بتایا کہ راکٹ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب… Read more »



تربت، مند کے پولنگ اسٹیشن پر سیل شدہ بیگ میں پہلے سے 500 بیلٹ پیپرز موجود تھے، جمیل دشتی

| وقتِ اشاعت :  


تربت: بلوچستان نیشنل الائنس کے رہنماء جمیل احمد دشتی نے تربت میں پریس کانفر س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مند کے پولنگ اسٹیشنز جن میں ردیگ، بلّو، ملاچات اور تلمب میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوچکی ہے جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ ردیگ کے مشترکہ پولنگ اسٹیشن میں کل ووٹرز کی تعداد 1245 ہے لیکن جب پریزائڈنگ آفیسر نے الیکشن کمیشن کے سیل شدہ بیگ کھولے تو حیرت انگیز طور پر 500 بیلٹ پیپرز پائے گئے اور غالب گمان یہ ہے کہ باقی 745 بیلٹ پیپرز میں من پسند امیدوار کے تھے۔ پریزائڈنگ آفیسر جاوید حسین جو کہ ایک جے وی ٹی اور نوک باد تربت سے تعلق رکھتا ہے نے تحریری طور پر تمام امیدواران کے پولنگ ایجنٹس کے سامنے اقرار کیا ہے۔



سردار اختر مینگل کے جعلی فارم 45 سے متعلق بیان کو مسترد کرتے ہیں، جان اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے جعلی فارم 45 سے متعلق بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے پاس اپنے دعوؤں کی حمایت کے لیے کوئی ثبوت ہے تو وہ متعلقہ حکام کے سامنے پیش کریں۔