گوادر کا 10 رکنی وفد سرکاری دورے پر چین پہنچ گیا

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: چین کی حکومت کی دعوت پر، گوادر کا 10 رکنی وفد 10 روزہ دورے پر چین پہنچ گیا ہے۔ وفد میں اعلی افسران عوامی نمائندے، بزنس کمیونٹی، اساتذہ، اور میڈیا کے افراد شامل ہیں۔ وفد کی قیادت گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل شفقت انور شاہوانی اور ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمن کر رہے ہیں۔



عمران خان اور ان کے حواریوں نے ہر قدم ملک کو نقصان پہنچانے کیلئے اٹھایا، عطا تارڑ

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے حواریوں نے ہر قدم ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے اٹھایا، ایک جماعت نے منظم سازش کے ذریعے 9 مئی کے حملے کیے، ان حملوں کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔



عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہوںگا، شاہ محمود قریشی

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہوںگا، پرامن حتجاج ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، میں جہاں کھڑا تھا وہیں کھڑا ہوں، راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ پرامن رہیں اور قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔



یورپی یونین اور چین کے سرمایہ کاروں کو اضافی سہولیات فراہم کرتے ہیں: پاکستانی سفیر برائے امریکا

| وقتِ اشاعت :  


امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر  رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کا جی ایس پی پلس اور  چین کے ساتھ ایف ٹی اے سرمایہ کاروں کے لیے اضافی فوائد فراہم کرتا ہے۔ 



حکومت کی صوبوں میں انکم ٹیکس لگانے کی یقین دہانی، آئی ایم ایف نے مذاکرات کو مثبت قرار دیدیا

| وقتِ اشاعت :  


حکومت پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو یکم جنوری سے صوبوں میں انکم ٹیکس عائد کرنے کی یقین دہانی کرادی اور چاروں صوبوں کے بجٹ سرپلس کی شرط بھی پوری کردی جب کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے قرض پروگرام کی شرائط پرعمل جاری رکھنے پر زور دیا۔