لورالائی واقعے میں شہید افراد کی تدفین ، بزدلانہ حملوں سے حوصلے پست نہیں ہونگے ، ضیاء لانگو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: لورالائی میں دہشتگرد حملے میں شہید ہونیوالے افراد کی نماز جنازہ اور تدفین کردی گئی۔ نماز جنازہ میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو، آئی جی پولیس محسن حسن بٹ ،کمشنر ژوب ڈویژن بشیر بنگلزئی اور دیگر اعلیٰ فوجی و سول حکام نے شرکت کی ۔ واقعہ کے خلاف لورالائی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ شہر کی فضاء بھی سوگوار رہیں۔ 



کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش و برفباری ، بعض علاقوں میں ژالہ باری ندی نالوں میں طغیانی بجلی کا نظام درہم برہم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ+اندرون بلوچستان : کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع بولان ،مستونگ ، قلات، چاغی نوشکی نصیر آباد قلعہ عبداللہ ودیگرعلاقوں میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پربرفباری ہوئی ،کوئٹہ میں دو سال بعد 25سے30ملی میٹر بارش ہوئی ۔موسلا دھار بارش کے نتیجے میں کوئٹہ سمیت کئی اضلاع میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ 



سانحہ درینگڑھ متاثرین کو تاحال معاوضہ نہیں مل سکا

| وقتِ اشاعت :  


مستونگ:  سول سوسائٹی مستونگ کے سربراہان سردار علی احمد پرکانی سردار اللہ نور پرکانی حاجی محمد یار علیزئی حاجی قادر بخش شاہوانی محمد آصف پرکانی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود تاحال سانحہ درینگڑھ کے بیشتر شہدا اور زخمیوں کو حکومت کی جانب سیمعاوضوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ہیں ۔



صوبے کے تمام علاقوں میں یکساں ترقی دی جائیگی ، وزیراعلیٰ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ترقیافتہ، خوشحال اور تعلیم یافتہ بلوچستان کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے حکومت صوبہ بھر میں یکساں ترقیاتی عمل کومربوط طریقے سے آگے بڑھانے کے لئے کوشاں ہے اور ا اس سلسلے میں کسی علاقے کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا، بلوچستان ہم سب کا ہے اور یہ ہماری آئینی ذمہ داری ہے کہ صوبے سے غربت، پسماندگی اور ناخواندگی کا خاتمہ کرکے بلوچستان کو دیگر صوبوں کے برابر لائیں۔



بلوچستان اسمبلی اجلاس سے غیر حاضر حکومتی اراکین ، پکوڑے کھانے کیلئے حاضر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں حکومتی اراکین کی عدم موجودگی پر اپوزیشن اراکین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پکوڑے کھانے کیلئے وزراء موجود ہوتے ہیں لیکن ایوان میں وزراء نہیں آتے جبکہ حکومتی اراکین نے کہا کہ پکوڑے صرف حکومتی اراکین نہیں کھاتے بلکہ اپوزیشن اراکین بھی پکوڑے کھانے میں بھر پور حصہ لیتے ہیں ۔