کوئٹہ: کوئٹہ میں سریاب سے کچلاک تک سفر کی سہولت کیلئے شروع کئے جانے والاپیپلز ٹرین سروس کا منصوبہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا اب اس منصوبے کے اپریل کے بجائے اگست تک مکمل ہونے کا امکان ہے، پیپلز ٹرین سروس منصوبے کے حوالے سے فنڈز کے اجراء میں تاخیر پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اظہار برہمی کیا ہے ۔
کوئٹہ: آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کی ہدایت پر ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت اور ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد آصف خان امن و امان کی بہتری اورعوام کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات کے تحت جرائم پیشہ عناصرکے خلاف جاری مہم گزشتہ تین ماہ کے دوران کامیاب کارروائیوں میں 4گاڑیاں، 56 موٹر سائیکلیں اور 14موبائل برآمد کرکے 116ملزمان کو گرفتا ر کر لیا گیا ہے جبکہ چھینے کے وارداتوں میں ملوث افراد کے خلا ف کریک ڈاون تیز کردی ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن ’وعدہ صادق 4‘ کی 41ویں لہر کے تحت اسرائیل اور خطے میں امریکی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائیاں یوم القدس کی آمد سے قبل اور رمضان جنگ کے شہدا،… Read more »
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 قلات سے کامیاب امیدوار میر ضیاء اللہ لانگو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتخابی عمل کے دوران پیش آنے والے واقعات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالواسع ایک زیرک سیاستدان ہیں اور بلوچستان کی سیاست میں اہم مقام رکھتے ہیں، تاہم قلات میں جمعیت علماء اسلام کے ایک امیدوار کے مبینہ دہشت گردانہ اور غیر اخلاقی رویے کے باعث ان کی اپنی جماعت کے کارکنوں نے بھی لاتعلقی اختیار کی۔
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے بجلی کے نظام کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایسا کیا گیا تو پورا خطہ اندھیرے میں ڈوب جائے گا۔
ایران کے نئے رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا پہلا پیغام ایرانی سرکاری ٹی وی پر نشر ہوا جس میں اُنھوں نے آبنائے ہرمز کو بند رکھنے کے تسلسل پر زور دیا اور کہا کہ ’میناب کے سکول کے بچوں سمیت ہلاک ہونے والے تمام ایرانیوں کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔‘
امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کے شہر پشاور میں اپنے قونصل خانے کو مستقل طور پر بند کر دے گا، جو افغان سرحد کے قریب امریکا کا سب سے اہم سفارتی مشن رہا ہے اور 2001 کے افغانستان پر حملے سے قبل، دوران اور بعد میں اہم آپریشنل اور لاجسٹک مرکز کے طور پر کام کرتا رہا۔