حکومت آزادی صحافت اور فروغ کیلئے کوشاں ہے، ظہور بلیدی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی وزیر اطلاعات میر ظہوراحمد بلیدی نے گزشتہ روز ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صوبائی اخبارات و جرائد کے مدیران و مالکان اوراخبار فروشوں کو درپیش مسائل سے متعلق مطالبات کے حل کی بھر پور یقین دہانی کرائی جس پر ایکشن کمیٹی اخباری صنعت نے اپنا احتجاج اور کیمپ ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ۔ 



جھل مگسی جیپ ریلی اختتام پذیر،وزیراعلیٰ نے انعامات تقسیم کئے

| وقتِ اشاعت :  


جھل مگسی :  جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی 2018 اپنی رنگینیوں اور رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جیپ ریلی 2018 میں 61 گاڑیوں نے حصہ لیا جیپ ریلی کو دیکھنے اور اس میں حصہ لینے کیلئے ملک بھر سے شوقین افراد موجود تھے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ڈیزرٹ جیپ ریلی کو دیکھا۔ 



وفاق و صوبائی حکومتوں کو دہری شہریت والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم

| وقتِ اشاعت :  


 لاہور: سپریم کورٹ نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو دہری شہریت رکھنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی اور پارلیمنٹ کو غیر پاکستانیوں کو عہدے دینے پر مکمل پابندی سے متعلق واضح فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔



سپریم کورٹ نے بلوچستان میں پینے کے پانی کی فراہمی بارے کمیشن قائم کردیا ، بھاگ میں آر او پلانٹ نصب کرنے کا حکم

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے بلوچستان میں پینے کے پانی کی صورتحال پر کمیشن قائم کر تے ہوئے دو ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی،عدالت عظمی نے ایک ماہ میں بھاگ ناڑی میں آر او پلانٹ نصب کرنے کا بھی حکم دے دیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تالاب سے گدھوں پر پانی لے جایا جاتا ہے۔



وزیراعلیٰ کی تربت میں فورسز پر حملے کی مذمت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان نے تربت کے علاقے مندمیں سیکورٹی فورسزپر دہشت گردوں کی جانب سے بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی اس بزدلانہ کاروائی میں سیکورٹی اہلکاروں کے شہید اور زخمی ہونے پر دلی رنج وغم کا اظہار کیاہے ۔