|

وقتِ اشاعت :   December 15 – 2018

کوئٹہ:  تربت کے علاقے بلیدہ میں فورسز کے آپریشن کے دوران بارودی سرنگ سے گاڑی ٹکرانے کے باعث 6 سیکیورٹی اہلکار شہید جوابی کارروائی میں4دہشت گرد ہلاک ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کے روز سیکیورٹی فورسز کا تربت کے علاقے بلیدہ میں آپریشن جاری تھا کہ فورسز کی گاڑی دہشت گردوں کی نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے باعث گاڑی میں سوار 6 سیکیورٹی اہلکار شہیدہو گئے ہیں حادثے کے بعد فورسز نے جوابی کارروائی کی جس میں 4 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو تین ہیلی کاپٹروں کے ذریعے تربت پہنچایا گیا جہاں سے انہیں پاک بحریہ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی روانہ کردیا گیا۔

شہید اہلکاروں کی شناخت خیبر پشتونخوا کے ضلع کرک کے رہائشی نائب صوبیدار گل شہادت ، لکی مروت خیبرپشتونخوا کے رہائشی نائیک لعل خان، لودھراں پنجاب کے رہائشی نائیک سجاد، کرک خیبرپشتونخوا کے سپاہی محمد انور، تونسہ پنجاب کے رہائشی لانس نائیک محمد نواز،سیالکوٹ پنجاب کے رہائشی سپاہی سجاد کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں میں سپاہی اعجاز احمد، حوالدار صاحب جان، حوالدار ضابت جان، نائیک عبدالستار، لانس نائیک مرید عباس، لانس نائیک عبدالرحمان، نائیک نور زمان، سپاہی دل جان، سپاہی سلطان اکبر، سپاہی شہی الرحمان، سپاہی عدنان، سپاہی قدرت اور سپاہی وقار احمد شامل ہیں۔کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔