اندرون بلوچستان ایف سی کی کارروائیاں ، 2افراد ہلاک،7گرفتار ، پنجگور شہر پر راکٹ حملے ، اے سی نال کی گاڑی پر فائرنگ ، لیویز اہلکار جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ+اندرون بلوچستان: اندرون بلوچستان ایف سی کی مختلف کارروائیوں میں دو افراد ہلاک، سات افراد گرفتار، فائرنگ کے دیگر واقعات میں لیویز اہلکار جاں بحق، تین افراد زخمی، تفصیلات کے مطابق پنجگور شہر میں یکے بعد دیگرے 6راکٹ فائر جبکہ خداباد ان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی



ڈیورنڈ لائن کی کھدائی کا ٹھیکہ اگرکسی نے مجھ پر ثابت کردیا تو پشتونخواوطن کو چھوڑنے کو تیارہوں، محمودخان اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی محمودخان اچکزئی نے کہاہے کہ اگرپاکستان میں تمام اقوام کوبرابری کی بنیاد پرحقوق دئیے جائیں تویہ ملک تاقیامت تک قائم رہ سکتاہے پانی کامعاہدہ نہ پہلے تسلیم کیااورنہ ہی آئندہ تسلیم کریں گے کیونکہ اس معاہدے میں پشتون وطن کومکمل طورپرنظرانداز کیاگیاہے



آواران میں قائم مقام اسپیکر قدوس بزنجو کے گاؤں پر راکٹوں سے حملہ، درجنوں گھروں کو نقصان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع آواران میں نامعلوم افراد نے بلوچستان اسمبلی کے قائمقام اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کے گاؤں پر حملہ کردیا اور راکٹوں سے حملہ کرکے عبدالقدوس بزنجو کے آبائی گھر سمیت درجنوں گھروں کو نقصان پہنچایا۔ لیویز تحصیلدار عبدالغفور شاہ کے مطابق واقعہ جمعہ کی علی الصبح آواران کی تحصیل جھاؤ کے نواحی علاقے شندی میں پیش آیا



حکومت پاکستان نے گوادر میں چین کو43سالہ لیز پر دو ہزار ایکڑ اراضی دیدی

| وقتِ اشاعت :  


لندن : چین نے پاکستان سے گوادر میں 43 سال کی لیز پر 809 ہیکٹر زمین حاصل کرلی۔برطانوی دفاعی جریدے ’آئی ایچ ایس ‘کی رپورٹ کے مطابق گوادر بندر گاہ پر پہلے فری اقتصادی زون کی تعمیر کے لئے چین نے پاکستان سے 43 سال کے لئے 809 ہیکٹر(1999ایکڑز) زمین لیز پر حاصل کرلی ہے۔



بدعنوانی میں ملوث ڈی سی ڈیرہ بگٹی سمیت دو افسران کو قید وجرمانے کی سزا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ کی احتساب عدالت نے بدعنوانی ثابت ہونے پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی سمیت دو سرکاری افسران کو مجموعی طور پر آٹھ سال قید بامشقت ور آٹھ کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔موجودہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اور سابق ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک سریاب گودام اسد اللہ کاکڑ اور فوڈ گرین سپروئزار سریاب گودام غلام سرور پر الزام ہے



سندھ ہائیکورٹ کا ماما قدیر بلوچ اور فرزانہ مجید کے نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنماؤں ماما قدیر بلوچ اور فرزانہ مجید کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ وہ آزاد پاکستانی کی حیثیت سے دنیا میں کہیں بھی جاسکتے ہیں۔ منگل کوماما قدیر کی درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا



حکمران بلوچستان کے وسائل پر قبضہ چاہتے ہیں توسیع پسندانہ پالیسیوں کا مقابلہ کرینگے، سرداراخترمینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی آرگنائزر سردار اختر جان مینگل کی زیر صدارت بی این پی ضلع کوئٹہ کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کے مرکزی میڈیا سیل کے سربراہ آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ‘ ضلعی صدر اختر حسین لانگو ‘ مرکزی میڈیا کمیٹی کے رکن و ضلعی جنرل سیکرٹری غلام نبی مری ‘ سینئر نائب صدر یونس بلوچ ‘ نائب صدر میر غلام رسول مینگل ‘ ڈپٹی سیکرٹری ملک محی الدین لہڑی ‘ جوائنٹ سیکرٹری محمد



خان قلات اور براہمدغ کو واپس لنا دور کی بات ہے حکمران پہلے یہاں کے ناراض لوگوں کو تو راضی کرے‘ اخترمینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہاہے کہ ہم کبھی بھی مری معاہدے کا حصہ نہیں رہے اور نہ ہیں جب مری معاہدے پر عمل درآمد ہوگا تو ہم بلوچستان میں صاف اور شفاف حکومت بنانے میں اپنا کردار ضرور ادا کریں گے بلوچستان میں لاشیں ملنے کا بدستور سلسلہ جاری ہے قلات میں ایک دن میں 6لاشیں ملی ہے



امریکانے پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کی کوششیں شروع کردیں

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے مابین پائی جانے والی کشیدگی میں کمی کے لیے امریکا بھرپور سفارتی کوششیں کررہاہے اور اس کی خواہش ہے کہ رواں ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات ہوجائے جس میں تناؤ میں کمی پر بات چیت ہو۔