کے پی میں امن کیلیے گرینڈ جرگہ، وفاقی و صوبائی حکومتیں ایک پلیٹ فارم پر

| وقتِ اشاعت :  


 پشاور: خیبرپختونخوا میں امن کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتیں اور سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوگئیں، وزیراعلیٰ کی دعوت پر سی ایم ہاؤس میں گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں وزیر داخلہ، گورنر سمیت صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔



بغیر پیسوں کا اوور ٹائم: ملازم نے نوکری کے پہلے دن ہی استعفیٰ دیدیا

| وقتِ اشاعت :  


کمپنیوں میں اوور ٹائم معمول کی بات ہے اور اوور ٹائم کرنے کے باوجود اضافی پیسے نہ ملنا بھی عام بات ہی ہے جس پر کوئی شخص خاموش ہوجاتا ہے تو کوئی اپنے حق کے لیے ضرور آواز اٹھاتا ہے۔



دشمن نے چھوٹی سی غلطی کی تو اسے خاک میں ملا دیں گے، ایرانی جنرل

| وقتِ اشاعت :  


ایرانی فوج کے جنرل نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ہم نے جس جگہ کو چاہا اسے نشانہ بنایا اور ہم جس جگہ کو چاہیں نشانہ بنا سکتے ہیں اور اگر دشمن نے چھوٹی سی بھی غلطی کی تو ہم اسے خاک میں ملا دیں گے۔



پاکستان ہمارے لیے دوسرا گھر ہے،علاقائی خوشحالی کے ہدف کے حصول کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے‘سعودی وزیرسرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفاح نے اسلام آباد میں منعقد پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی تعاون کا نیا دور شروع ہوگیا۔ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ خالد بن عبدالعزیز الفاح کی قیادت میں سعودی سرمایہ کاروں اور تاجروں پرمشتمل وفد گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا تھا۔ اسلام آباد میں ’پاک سعودی بزنس فورم‘ کا مقصد دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر غور کرنا ہے۔



پاکستان نے پالیسیوں میں غلطیاں کیں، نئے پروگرام پر کامیاب عملدرآمد کیلئے مضبوط پالیسیاں ناگزیر ہیں: نمائندہ آئی ایم ایف

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایشتر پیریز نے کہا ہے کہ پاکستان نے پالیسیوں میں غلطیاں کیں اور نئے قرض پروگرام پر کامیاب عملدرآمد کے لیے مضبوط پالیسیوں کی ضرورت ہے۔