حکومت کو ہر ہفتے عوام پر پیٹرول بم نہیں گرانے دیں گے، حافظ نعیم

| وقتِ اشاعت :  


کراچی:امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کو ہر ہفتے عوام پر پیٹرول بم نہیں گرانے دیں گے۔  ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایران میں جنگ کی صورتحال کا فائدہ اٹھاکر حکمرانوں نے پیٹرول مہنگا کردیا، حکومت کہتی ہے اٹھائیس دن کا اسٹاک ہے،… Read more »



پاکستان جنگ لڑ رہا ہے، موجودہ حالات میں دفاعی بجٹ ضرور بڑھانا چاہیے، وزیردفاع

| وقتِ اشاعت :  


 وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ امریکہ ایران جنگ روکنے کی کوششیں بھی ہو رہی ہیں ۔ یورپی ممالک امریکا اور اسرائیل کا ساتھ دینے سے گریز کر رہے ہیں ۔ یہ پاپولر جنگ نہیں ہے۔



پاکستان افغانستان کے اندر عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کے خلاف درست انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہا ہے،عطا تارڑ

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے اندر عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کے خلاف درست انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہا ہے۔



جنگ کا 10 واں روز: خلیجی ممالک میں ایرانی میزائل اور ڈرون حملے جاری، تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ

| وقتِ اشاعت :  

فوٹو: رائٹرز

ایران میں جاری جنگ کے 10ویں دن امریکی اور اسرائیلی حملے تاحال جاری ہیں۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر نامزد کر دیا گیا ہے۔



امریکا کا ایرانی یورینیم ذخیرے پر قبضے کیلئے خصوصی آپریشن زیر غور

| وقتِ اشاعت :  


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے یورینیم کے ذخیرے کو قبضے میں لینے کے لیے خصوصی زمینی آپریشن پر غور کر رہے ہیں، کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ یہ ذخیرہ کسی اور مقام پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔



بلوچستان اور فاٹا کے طلباء کیلئے میڈیکل سیٹیں بڑھائی جائیں، گورنربلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان اور سابق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کے طلباء کیلئے مختص میڈیکل سیٹوں کو بڑھتی ہوئی آبادی کے مطابق محدود کرنے کے بجائے بڑھانے کی ضرورت ہے جبکہ ان کیلئے پہلے سے مختص 333 میڈیکل سیٹیں کم کر کے 121 کر دی گئی ہیں۔



پاکستان کی سعودیہ سے 10 سال کیلئے 5 ارب ڈالر ڈپازٹ، 5 ارب ڈالر کی تیل کی سہولت کی درخواست

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب کو طویل مدتی اقتصادی تعاون کی 8 اہم درخواستیں پیش کردیں جن میں موجودہ 5ارب ڈالر کے ذخائر کو 10 سالہ طویل مدتی سہولت میں تبدیل کرنا بھی شامل ہے۔



مغربی بائی پاس پر پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ دو ڈاکو ہلاک، ایک زخمی ہو گیاجبکہ گولی لگنے سے ایک پولیس کانسٹیبل بھی زخمی ہو ا پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس کے علاقے کلی خلئی میں پولیس کی موبائل معمول کی گشت پرتھی کہ موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کو مشتبہ جان کررکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے موٹر سائیکل بھگا دی پولیس نے ملزمان کا پیچھا کیا



وزیراعلیٰ بلوچستان نے تربت پریس کلب کی گرانٹ 50لاکھ اور جرنلسٹ کالونی کی تعمیر کا اعلان کردیا

| وقتِ اشاعت :  


تربت؛ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تربت پریس کلب کے سالانہ گرانٹ 20لاکھ روپے سے بڑھا کر 50لاکھ روپے کرنے اور جرنلسٹ کالونی کی تعمیرکا اعلان کردیا۔