جامعہ بلوچستان میں طلباء تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ افسوسناک ہے،جے ٹی آئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمعیت طلباء اسلام ضلع کوئٹہ کے صدر حافظ حبیب الرحمن جنرل سیکرٹری حافظ عابد اللہ حنفی سیکرٹری اطلاعات حافظ اکرام اللہ سیکرٹری مالیات حافظ عبد المنتقم کاکڑ حافظ محمد موسیٰ محمد نعیم حیدری خالد محمود محمد امین بھنگر زائد حسین قاری محمد عثمان مطیع اللہ فرہاد نے بلوچستان یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں پر عائد پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے طلباء کے بنیادی جمہوری و آئینی حقوق پر حملہ قرار دیا ہے



کوئٹہ شہر سے منسلک تمام علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے، نصر اللہ زیرے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے کی سربراہی میں پارٹی کا نمائندہ وفد جس میں پارٹی کے صوبائی آفس سیکریٹری ندا خان سنگر صوبائی ڈپٹی سیکریٹریز عبدالرزاق بڑیچ حمداللہ بڑیچ عبیداللہ توخی ضلع معاونین باچا خان کاکڑ حاجی سلام بڑیچ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر راحیل ملک اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کی ملاقات میں کوئٹہ شہر کو گیس کی شدید قلت غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کے حوالے سے بات چیت ہوئی ملاقات میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے آئے روز خطرناک حادثات کے رونما ہونے پر جس میں سینکڑوں افراد کے اموات و جھلسنے پر اظہار افسوس اور شدید مزمت کرتے ہوئے ان تمام واقعات کا گیس کمپنی کو زمہ دار قرار دیاگیا۔



فوج سیاست میں نہیں الجھنا چاہتی، غزہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

| وقتِ اشاعت :  


ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فوج سیاست میں نہیں الجھنا چاہتی، اسے سیاست سے دور رکھا جائے اور غزہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔ پشاور میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران پاک فوج کے… Read more »



چلتن گھی مل کو قابضین سے خالی کروانے کا فیصلہ، سرکاری اثاثے عوام کی امانت ہیں ان پر نجی قبضے کسی قیمت پر قبول نہیں کیے جائیں گے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پیر کو چلتن گھی مل سے متعلق اہم اجلاس چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں 33 سال سے زیرِ قبضہ چلتن گھی مل کو سیل کرنے اور قابضین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا سیکرٹری انڈسٹریز نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 1992 میں معاہدے کی خلاف ورزی پر نجی کمپنی کی لیز ختم کردی گئی تھی تاہم اس کے باوجود کمپنی نے غیر قانونی طور پر مل پر قبضہ برقرار رکھا



بلوچستان کے ترقیاتی سفر میں تمام سیاسی قیادت کا تعاون اور مشاورت ناگزیر ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان سےسینیٹر عبدالقدوس بزنجو اور مولانا عبدالواسع کی ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پیر کو یہاں سابق وزیر اعلیٰ سینیٹر میر عبدالقدوس بزنجو اور جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا



کوئٹہ بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے، الیکشن کمیشن نے حکومت بلوچستان کی درخواست مسترد کر دی

| وقتِ اشاعت :  


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے التواء کی بلوچستان حکومت کی درخواست مسترد کر دی ۔الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق معاملے پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔ مزید برآں، الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت بلوچستان کو ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پُرامن انعقاد کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ انتخابی عمل شفاف، منصفانہ اور پُرامن ماحول میں مکمل ہو سکے۔



صحافی حقائق اجاگر کرنے میں اہم کردار کرتے ہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزاد، ذمہ دار اور محفوظ صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے



بلوچستان بار کونسل کے انتخابات مکمل پروفیشنل پینل نے بھاری اکثریت سے میدان مار لیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  بلوچستان بار کونسل کے انتخابات مکمل پروفیشنل پینل نے بھاری اکثریت سے میدان مار لیا اور بلوچستان کے8نشستوں میں سے چھ اپنے نام کرلئے مد مقابل انڈپنڈنٹ پینل کو دو نشستیں ملی کوئٹہ زون کی چار میں سے تین ہروفیشنل پینل نے جبکہ ایک انڈ پینڈنٹ پینل نے حاصل کی اندرون بلوچستان کی چار نشستوں میں سے تین پر پروفیشنل پینل کامیاب رہا بلوچستان بار کونسل کے پانچ سالہ انتخابات کیلئے صوبے میں پانچ زون قائم کئے گئے