کوئٹہ: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ یونیورسٹی آف تربت نے صوبے کے دورافتادہ علاقے میں صنفی مساوات اور طالبات کی تعداد 45 فیصد تک پہنچانے کیلئے اپنی وابستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صوبے کے اعلی تعلیمی منظرنامے میں ایک بہت ہی انوکھی مثال قائم کی ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس کمیٹی روم اسمبلی میں چیئرمین اصغر علی ترین کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن سے متعلق آڈٹ پیراز زیر غور آئے۔اجلاس میں کمیٹی نے محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کی جانب سے صوبے میں ریونیو بڑھانے کے لیے اختیار کردہ حکمتِ عملی اور ذرائع کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد محصولات کی وصولی صوبوں کے لیے ایک بڑی ترجیح بن چکی ہے تاکہ ترقیاتی منصوبوں، بنیادی ڈھانچے اور انسانی وسائل کے فروغ کے لیے سرمایہ کاری ممکن بنائی جا سکے۔
کوئٹہ: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت جمعرات کو سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں لیویز فورس کے پولیس میں انضمام، پولیس فورس کو مزید فعال، متحرک اور انسدادِ دہشت گردی کے کردار کو مؤثر بنانے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا
کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی،استحکام اور خوشحالی میں نوجوان طبقہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے نوجوان سیاست،خدمت اور قیادت کے میدان میں بھرپور کردار ادا کریں تاکہ پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال ہو سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی دفتر کوئٹہ میں نوجوانوں اور عہدیداروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
گوادر:گوادر یونیورسٹی کے وفد کا رجسٹرار ڈاکٹر دولت خان کی سربرائی میں چینی کمپنی ہینگینگ کے سی ای او مسٹر لیاو لونگتائی سے ملاقات ، ملاقات میں طلباء و فارغ التحصیل افراد کے لیے روزگار اور میرٹ کی بنیاد پر اسکالرشپ کے مواقع پیدا کرنے پر بات چیت ہوئی۔ مسٹر لیاو نے گوادر یونیورسٹی کی جانب سے تعلیمی و صنعتی روابط کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چلتن اور بلیدہ میں بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر اظہارِ اطمینان کیا ہے۔
کوئٹہ: سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر نظر ثانی کیلئے اسمبلی سے قرار داد منظور ہونے کے بعد سے چھائی پراسرار خاموشی پر تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاہے کہ مائنزاینڈمنرل ایکٹ کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کی قیادت اوران کے پارلیمانی لیڈرز کو عنقریب خطوط لکھیں گے،