2025 پاکستان کے لئے امن اور ترقی و خوشحالی کا سال ہو گا،علی حسن زہری

| وقتِ اشاعت :  


حب : پاکستا ن ہمارا وطن اور بلوچستان ہمارا صوبہ ہے ، ہم سب کو آپس کے اختلافات بھلا کر پاکستان بالخصوص بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان صدر آصف علی زرداری ، صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت و زراعت میر علی حسن زہری نے نئے عیسوی سال کے آغاز کے موقع پر اپنے تہنیتی بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جمہوری سیاسی پارٹی ہے اور صدر آصف علی زرداری کی مدبرانہ اور نوجوان بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہے جبکہ بلوچستان بھر میں یکساں ترقی و خوشحالی ہماری سیاست کا محور ہے ۔



چاغی لیویز نے گزشتہ برس کارروائیوں میں 3826افغان جہاجرین کو گرفتار کیا

| وقتِ اشاعت :  


چاغی:پاک افغان سرحدی ضلع چاغی میں سال 2024 میں لیویز چاغی اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائیوں میں 3826 غیر قانونی سفر کرنے والے افغان مہاجرین کو گرفتار کر لیا ہے ضلع انتظامیہ چاغی کے مطابق پاک افغان سرحدی ضلع چاغی میں سال 2024 میں مجموعی طور پر خواتین،مرد،بچوں کو لیویز اور سیکورٹی فورسز نے مختلف چوکیوں اور رات کی گشت کے دوران سنیںپ چیکنگ میں 2779 مرد،338 خواتین،290 بچوں کو گرفتار کر لیا ہے یہ کاروائی پاکستان میں غیر قانونی داخلے کو روکنے کے عزم کا مظہر ہے



بلوچستان ہائیکورٹ کا ڈاکٹروں کومتعلقہ اضلاع میں پو سٹنگ پربھیجنے کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس کامران ملا خیل نے گرینڈ ہیلتھ الائنس سماعت کے دوران سیکرٹری صحت ،ڈی جی صحت،گرینڈ ہیلتھ الائنس کے عہدیدار عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور بتایا کہ سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری نہیں کررہے ہیں،



کا سی قبیلے کے احتجا جی مظا ہر ین پر پو لیس کا لا ٹھی چارج 5 افراد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے میزان چوک پر کاسی قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کا احتجاج اور دھرنا، پولیس کا مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیلنگ، 5افراد زخمی متعدد گرفتار کر لئے گئے ۔



ظریف بلوچ کے اغواء وقتل پر تشویش ہے، نیشنل پارٹی کیچ

| وقتِ اشاعت :  


تربت:نیشنل پارٹی کیچ کے ضلعی ترجمان نے مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں تمپ میں ظریف بلوچ کی اغوا نما گرفتاری کے بعد اس کی بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ سیاسی اور سماجی کارکنوں کی اسی طرح گرفتاری اور انہیں تشدد کرکے ہلاک کرنے کا یہ نہ ختم ہونے والا سلسلہ نہ صرف باعث تشویش ہے بلکہ انتظامیہ صوبائی حکومت اور ریاست کیلیے ایک چیلنچ بنا ہوا ہے۔



ما نگی ڈیم منصوبے کی لاگت 18 ہزار ملین روپے سے تجا وز کر گئی ،پی اے سی کی ذمہ داروں کے تعین کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:کوئٹہ کو پانی کی سپلائی کرنے کے لئے تعمیر کیا جانے والا مانگی ڈیم مدت تکمیل کے دو سال بعد بھی نامکمل، منصوبے کی لاگت 18ہزار ملین روپے سے تجاوز کرگئی ، بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے 15دن میں تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے تعین کی ہدایت کردی ۔