بلوچستان میں20کلو آٹے کی قیمت میں 800روپے اضافہ ہوا ہے،فلور ملز ایسوسی ایشن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین بدر الدین کاکڑنے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گندم اور آٹے کی نقل و حرکت پر پابندی کی وجہ سے بلوچستان میں20کلو آٹے کی قیمت میں 800روپے اضافہ ہوا ہے



چمن ، افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن ،متعدد افراد کو گرفتار کرکے ڈی پوٹ کردیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


چمن:  چمن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد افراد گرفتار اور ڈی پورٹ چمن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔



حکومتی ارکان وزیر ہوکر بھی بے بس ہیں کچھ کر نہیں پار رہے، لیاقت لہڑی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت علی لہڑی نے کہا ہے کہ حکومت امن اور روزگار لانے کی باتیں کرتی ہے مگر عملی طور پر کچھ نہیں ہورہا ،حکومتی ارکان اور وزراء ہو کر بھی بے بس ہیں کچھ کر نہیں پار رہے اگر اسطرح حکومتیں چلیں گی تو کل ہم یہاں بیٹھنے کے قابل نہیں ہونگے ۔



حکومت ،اپوزیشن میں مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر مذاکرات کامیاب ، ایکٹ پر عملدرآمد آج سے روک دیا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مائنز اینڈ منرل ایکٹ سے متعلق مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور یہ پیش رفت صوبے میں جمہوری روایات اور عوامی مفادات کو مقدم رکھنے کی عکاسی کرتی ہے۔



حکومت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرے، مولانا عبدالواسع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف پاکستان میں جے یو آئی کی جانب سے مظاہرے کیے گئے ہیں، اور فلسطین کی حمایت میں عالمی سطح پر مسلم امہ کو اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل نے ایران اور قطر پر بھی حملہ کیا ہے۔



بلوچستان اسمبلی: جعفرآباد میں غیر قانونی پائپ ہٹانے، اسپیشل کورٹس کے مسودہ قانون 2025 اور پانی و سیلاب کے مسائل کے حل کے لیے قراردادیں منظور

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں جعفرآباد اور دیگر اضلاع میں نہروں سے تمام غیر قانونی نصب پائپ ہٹانے کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی۔ پارلیمانی سیکرٹری عبد المجید بادینی نے قرارداد ایوان میں پیش کی، جس میں کہا گیا کہ ضلع جعفرآباد میں نہروں پر بڑے پیمانے پر غیر قانونی پائپ نصب کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں ہزاروں کسانوں کو ان کے جائز حصے سے محروم کیا جا رہا ہے۔



بارڈر بندش سے بلوچستان میں غربت بڑھ رہی ہے، مستقل حل کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ضرورت ہے، اراکین اسمبلی

| وقتِ اشاعت :  


رکن اسمبلی لیاقت لہڑی نے تاجر طبقے کی مشکلات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ “تاجر دکانوں کا کرایہ پورا نہیں کر پا رہے ہیں”، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ “بارڈر کی بندش سے صوبے میں غربت میں اضافہ ہو رہا ہے”۔ لہڑی نے حکومت کے دعووں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ صوبے کے نوجوان بے روزگاری کے باعث سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔