بلوچستان اسمبلی میں 31 جنوری کے دہشت گردی واقعے کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد پیش

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی صدارت میں 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، جس میں صوبے میں امن و امان اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر بحث کی گئی۔



کوئٹہ:کسٹمز کی بڑی کارروائیاں، 10 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ میں کسٹمز نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 10 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کر لیں۔ موبائل اسکواڈ نے قلعہ عبداللہ میں چھاپہ مار کر 110 کلو سے زائد منشیات ضبط کیں، جن میں 18 کلو کرسٹل آئس اور 92 کلو ہیروئن شامل ہے، جبکہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔



وزیر اعلیٰ کا پی پی ایل معاہدے کا جائزہ اجلاس پی پی ایل پر سخت اظہار برہمی، سوئی میں گیس، اسکالرشپس اور مقامی بھرتیوں پر فوری عملدرآمد کا حکم

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پی پی ایل انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی حکومت اور پی پی ایل کے مابین طے پانے والے معاہدے پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔



کوئٹہ،گیارہ کروڑ روپے کی ڈکیتی میں ملوث سی ٹی ڈی افسر سمیت 3ملزمان گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ پولیس نے دو ماہ قبل کوئٹہ کے معروف کاروباری مرکز میں ہونے والی ساڑھے گیارہ کروڑ روپے کی ڈکیتی میں ملوث ملزمان کا سراغ لگاکر اور محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی)کے ایک افسر سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان سے 1 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد روپے بھی برآمد کر لیے بلوچستان پولیس کے ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کیس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے مطابق اینٹی ٹیرارزم فورس کے انسپکٹر اورنگزیب کھوکھر سی ٹی ڈی کے اسپیشل آپریشن ونگ میں تعینات تھے جنہیں پیر کو شواہد ملنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا



غیر قانونی سرگرمی میں مقامی ماہیگیر ملوث نہیں، ہدایت الرحمن بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے گوادرپسنی میں ماہی گیروں کے وفدسے ملاقات اورتقریب سے خطاب میں ساحلی علاقوں میں جاری ای لیگل فشنگ اور سرکلنگ (گٹ) کے عمل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس غیر قانونی سرگرمی میں مقامی ماہیگیر ملوث نہیں بلکہ غیر مقامی ماہی گیروں کو سرپرستی دے کر ان پر مسلط کیا جا رہا ہے۔



سید ظہور شاہ ہاشمی کے سو سالہ سالگرہ پر گوادر میں قومی ادبی سیمینار

| وقتِ اشاعت :  


گوادر:  ادارہ فروغِ قومی زبان اسلام آباد اور یونیورسٹی آف گوادر کے زیر اہتمام بلوچی زبان کے نامور ادیب، شاعر، محقق، فکشن نگار اور ماہرِ لسانیات سید ظہور شاہ ہاشمی کی صد سالہ جشن ولادت (سید سال)کے موقع پر ان کی شخصیت اور فن کے موضوع پر ایک روزہ قومی ادبی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔



شیخ زاہد ہسپتال کوئٹہ میں بیگم کلثوم نواز پیڈز کارڈیالوجی کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ شیخ زاہد ہسپتال کوئٹہ میں بیگم کلثوم نواز پیڈز کارڈیالوجی بلوچستان کا سنگ بنیاد رکھنا ایک نیک اقدام ہے جو کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ایک فراخدلانہ تحفہ ہے۔