ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر گیس بوزر اورکارمیں ٹکر،5 افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر سرڈگر کے قریب گیس بوزر اور کار میں ٹکر کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ژوب ڈی آئی جی شاہراہ پر سر ڈگر کے مقام پر گیس بوزر اور کار کی ٹکر ہوئی حادثے کے بعد کار سڑک سے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں پانچ افراد محبوب گل ، حاصل شیخ ، نازو شیخ، حاجی یار محمد اور ایک کمسن لڑکا جاں بحق ہوئے۔



پاکستان اور عوام کے دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیںکرینگے،صادق عمرانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے بھارتی جارحیت کے منہ تھوڑ جواب ” آپریشن بنیان مرصوص” کی کامیابی پر تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کی ہے، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ جنگیں کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہوتیں لیکن دشمن ملک بھارت جب جارحیت پر اتر آیا تو ہمارے لئے ضروری تھا کہ ہم اپنی بقاء، سالمیت اور خودمختاری پر کسی قسم کا آنچ نہ آنے دیں اور دشمن کو اس کی زبان میں سمجھاتے ہوئے باور کرایا جائے کہ پاکستان کسی بھی مس ایڈوینچر کا فوری جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔



گرین بس منصوبے میں تاخیر ناقابل برداشت،ایک سال میں 21 بسیں بھی نہ خرید سکنے پر سرفراز بگٹی برہم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) پر عملدرآمد سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات اور تمام محکموں کے سیکریٹریز شریک ہوئے۔



گوادر پورٹ، گوادر فری زون ساؤتھ کو20 میگاواٹ بجلی کی فراہمی پر کام شروع

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)کے تحت 727.738 ملین روپے کی تخمینہ لاگت سے گوادر پورٹ اور گوادر فری زون ساوتھ کو 20 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کیلئے کام شروع ہو گیا۔



پاک فوج کی عظیم فتح پر ہر مسلمان کو دو رکعت نفل نماز شکر اداکرنی چاہیے، ٹریڈ یونینز کا سیمینار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز بلوچستان کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار بموضوع “ملک کے اندرونی حالات، بیرونی جارحیت ، چیلنجز اور لائحہ عمل” منعقد ہوا۔



بھارت کے پائلٹس نے جہاز اڑانے سے انکار کیا، تو ڈرونز بھیج دیے گئے، احسن اقبال

| وقتِ اشاعت :  


نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے ثابت کیا جنگیں تعدادسے نہیں جیتی جاتیں،پاکستان نے رافیل طیارے گراکر بھارت کا غرور خاک میں ملایا، پاکستان نے ثابت کیا کہ شاہینوں کا مقابلہ دنیا میں کوئی نہیں کرسکتا،



ہماری فضائیہ کے شاہینوں نہ صرف دشمن پر بلکہ پوری دنیا پر اپنی دھاک بٹھادی ہے ، صادق سنجرانی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد / کوئٹہ: سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاک بھارت سیز فائر کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلح افواج کو بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاکستان نے ثابت کردیا کہ وہ کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کی بھرپور قوت رکھتا ہے،



آپریشن بُنْیَانُ مَّرْصُوْص اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، مینا مجید بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز درحقیقت پاکستانی عوام کے دل کی آواز اور ایک دیرینہ قومی خواہش کی تکمیل ہے۔