میاں شہباز شریف جلد کوئٹہ کا دورہ کریں گے، جعفر مندوخیل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مسلم لیگ(ن) کو مضبوط اور مستحکم کر یں گے ، پارٹی صدر میاں شہباز شریف جلد ہی کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔



خوردنی اشیاء کے نقل و حمل کی حائل رکاوٹیں دور کی جائیں ، پاکستان فلور ملز

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن بلوچستان ریجن کے عبدالواحد لالا نے چینی کی اسمگلنگ روکنے کی آڑ میں آٹا،گندم اور اس کے دیگر مصنوعات کی نقل و حمل کی راہ میں رکاوٹیںحائل کر نے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی ملک میں اشیاء خوردونوش و ضروریہ کا بحران پیدا ہوتا ہے۔



بلوچستان ہائیکورٹ نے سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات طلب کرلی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  بلو چستان ہائی کورٹ کے جسٹس جنا ب جسٹس محمد ہا شم خان کا کڑ اور جسٹس جناب جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل بنچ نے صو با ئی محکموں کے سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ محکموں کے پا س موجود گاڑیوں کی کل تعداد ،جن آ فیسران اور دیگر کو گاڑیوں کی سہولت دی گئی ہیں وہ، اور کتنی گاڑیاں صو بے سے با ہر ہیں سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کریں ۔



عوام صوبے میں تحزیب کاروں کیخلاف اپنی فورسز کیساتھ کھڑے ہیں ،علی مردان ڈومکی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے 6 ستمبر یوم دفاع کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا ایسا دن ہے کہ جو ہمیں اپنے پیارے وطن کے تحفظ،سالمیت اور دفاع کے لئے اجتماعی قومی جذبہ اور عزم کو ہمیشہ قائم رکھنے کا درس دیتا ہے۔



بلوچستان کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے ذیر اہتمام کلی کھیازئی جبل نور کے مقام پر بڑا شمولیتی اجتماع منعقد ہوا اس موقع پر بی این پی مینگل کے رہنما ثنااللہ کھیازئی جمعہ خان کھیازئی رجب علی صلاح الدین کلیم اللہ کھیازئی شہزاد بلوچ مطلب آفتاب حافظ بخت محمد کھیازئی نے اپنے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔



ابراہیم ایڈوکیٹ کی صورت میں پارٹی کو دانائی سے بھر پور ایک توانا آواز ملے گی،غلام نبی مری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی کابینہ کے صدر اور ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی غلام نبی مری، جنرل سیکریٹری میر جمال لانگو، سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، نائب صدر طاہر شاہوانی ایڈوکیٹ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، جوائنٹ سیکرٹری اسماعیل کرد



بجلی ،پٹرول ،گیس ،ادویات کی قیمتوں میں ناروا اضافے کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی، مولانا ہاشمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بجلی ،پٹرول ،گیس ،ادویات کی قیمتوںمیں ناروااضافے کے خلاف ہماری عوامی جدوجہد جاری رہے گی ۔قوم نے جس طرح شٹرڈائون ہڑتال میں ساتھ دیا انشاء اللہ اسی طرح اگلے مرحلے کی جدوجہد ومنصوبہ کو بھی کامیاب بناکر غریب عوام کومہنگائی کے بم برسانے والوں کو ناکام بنائیں گے۔



پی ڈبلیوڈی ایمپلائزیونین کا ملازمین کی پروموشن اور کوٹہ بھرتیاں نہ کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے مرکزی صدر قاسم خان کی قیادت میں سی اینڈ ڈبلیو کمپلیکس میں ملازمین کی پرموشن اور لواحقین کوٹہ پر بھرتیاں نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔