|

وقتِ اشاعت :   September 5 – 2023

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت بی این پی عوامی کو یہ اعزاز ضرور حاصل ہے۔

کہ اس پارٹی کی تشکیل نو بلوچ عوام کی اجتماعی سوچ فکرو نظریئے سے وجود میں آچکی ہے۔

اور بلوچ عوام ہی اس جماعت کا براہِ راست وارث ہے حقیقی قوم پرست جماعت کا اعزار بی این پی (عوامی) کو حاصل ہے جس میں نہ مورثیت ہے اور نہ ہی کسی کاجماعت پرقبضہ ہے بی این پی عوامی کی قیادت پارٹی کارکنوں کے پاس ہے بی این پی (عوامی) جس طرح اپنے نام سے اعلی وبالا ہے ویسا ہی پارٹی اپنے نظریئے فکریہ کے حوالے سے بھی بے مثل جماعت ہے۔

ان خیالات کا اظہار بی این پی عوامی کے سربراہ میر اسراراللہ خان زہری نے زہری حویلی خضدارمیں سیدفیصل شاہ ،ظفراللہ زہری انکے ساتھیوں کی شمولیت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر بی این پی عوامی خضدار کے ضلعی آرگنائزر چیئرمین منیراحمد زہری،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل حاجی عبدالوہاب موسیانی، مرکزی جوائنٹ سیکٹریری صدام بلوچ، تحصیل آرگنائزر خضدار حافظ محمد صادق زہری، سابق ضلعی صدر سردار نواز چھانگا، تحصیل آرگنائزر زہری میر مولابخش ٰرہری، محمد اکبر زہری، شاکراکبر زہری، سیدایازالدین شاہ،حاجی غلام مصطفی غلامانی، رسول بخش مینگل،حاجی محمد انور قلندرانی حاجی خان چوہڑزئی ودیگر کارکنان موجود تھے۔۔

میر اسراراللہ خان زہری نیکہاہماری جماعت بی این پی(عوامی) کے علاوہ بلوچستان میں دیگر جماعتوں کے تاریخ اور کردار کا جائزہ لیں تو وہ جماعتیں جن میں بڑے بڑیگھروں سے تشکیل پاچکی ہے ۔

بلوچستان میں جتنی قوم پرست جماعتیں ہے آج تک وہ اپنی ہی خاندان کے گرد گھومتی رہتی ہے اسی طرح دوسری جماعتیں بھی آج تک قبائلی ،متعبر گھروں سے باہر نہیں آئی ہے۔

اور نہ ہی بلوچستان کے عوام کی خدمت کررہی ہے۔

بی این پی عوامی عوام کا خاص جماعت ہے اس کی تاریخ اور حقیقت سے نہ کوئی انکار کرسکتا ہے اور نہ کوئی ان کو جھٹلا سکتا ہے دوسری جانب ہماری جماعت ہے ان میں نہ مورثیت ہے نہ ہی کسی کا قبضہ ہے بلکہ براہ راست بلوچستان کے عوام ہی اس جماعت کے وارث ہیں۔

ہماری جماعت جس طرح اپنے نام کے ساتھ روشن اور تابناک ہے ویسے ہی کردار نظریئے اور مستقبل کے حوالے بھی عوام کی پہچان جماعت ہے میر اسراراللہ خان زہری نے مزید کہا کہ پارٹی کے کارکن حوصلہ رکھیں ہم بلوچستان کے حالات اور تغیرات و تبدیلی سے بخوبی آگاہ ہیں۔

آنے والے مستقبل ان شاء￿ اللہ بی این پی (عوامی) کاہے اور دیگرسیاسی جماعتوں سے بڑھ کر صوبے کی سیاست میں اپنا کردار اور رول اداکررہی ہے آج اتحادو اتفاق کی اشد ضرورت ہے۔

بلوچستان میں قوم پرستی کی سیاست کے دعویدار بہت ہے مگر حقیقی قوم دوستی کی سیاست جن میں جمہوریت اور اجتماعی رائے کی اولیت دی جاتی ہے وہ بی این پی عوامی میں ہے پارٹی کے قائدین اور کارکنان تک ہر ایک خود کو جوابدہ سمجھتے ہیں بی این پی عوامی اس لحاظ سے دوسری جماعتوں سے مختلف اور امتیازی حیثیت رکھتے ہیں۔