|

وقتِ اشاعت :   September 5 – 2023

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بجلی ،پٹرول ،گیس ،ادویات کی قیمتوںمیں ناروااضافے کے خلاف ہماری عوامی جدوجہد جاری رہے گی ۔قوم نے جس طرح شٹرڈائون ہڑتال میں ساتھ دیا انشاء اللہ اسی طرح اگلے مرحلے کی جدوجہد ومنصوبہ کو بھی کامیاب بناکر غریب عوام کومہنگائی کے بم برسانے والوں کو ناکام بنائیں گے۔

بجلی گیس وادویات کی قیمتوں میں اضافے کے بجائے لوٹ ہوئی دولت برآمد ،اشرافیہ وسول اور فوجی آفیسروں ،ججزوجرنیلزکے مفت بجلی ،مفت گیس ،مفت علاج،مفت سفروبھاری مراعات ختم کیے جائیں لٹیروں کے گھروں کی پانی ٹینکیوں الماریوں سے کروڑوں لوٹ مار کی رقم برآمد ہورہی ہے۔

مگر اس سے نہ قومی دولت میں اضافہ ہوررہا ہے نہ عوام کو ریلیف مل رہا ۔بدقسمتی سے ہر طرف لوٹ مار ،بدعنوانی ،کرپشن وکمیشن کا دوردورہ اورمافیازکا راج ہے جماعت اسلامی ان مظالم ولوٹ مار کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کرکے عوامی جدوجہد تیز کرینگے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے صوبائی دفتر میں جماعت اسلامی کے صوبائی ذمہ داران ماہانہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ،نائب امراء مولانا عبدالکبیر شاکر ،زاہداختر بلوچ ،بشیراحمدماندائی ،مولانا حافظ محمد اسماعیل مینگل ،میر محمد عاصم سنجرانی ،مرتضیٰ خان کاکڑ،حافظ مطیع الرحمان مینگل ،سید نورالحق ایڈوکیٹ،سلطان محمد محنتی حافظ محمد حنیف کاکڑ،عبدالولی خان شاکر ،احمدشاہ غازی ودیگر ذمہ داران شریک رہے۔

اجلاس میں ذمہ داران نے انفرادی وشعبہ جات کی ماہانہ رپورٹ پیش کی اجلاس میں دو ستمبر کامیاب ہڑتال پر اطمینان کااظہارتاجر،وکلاء سمیت شہریوں وعوام کا شکریہ اداکرتے ہوئے آئندہ لائحہ عمل دھرنے وپہیہ جام ودیگر آپشنزپر تبادلہ خیال ومشاورت کیا گیا۔

اجلاس سے ذمہ داران نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام،تاجروں ٹرانسپورٹرز سمیت ہر طبقہ کیساتھ ملکر حکمران طبقہ کو مجبورکریں گے کہ وہ قیمتوں میں اضافہ واپس لیں آئی ایم ایف کے بجائے عوام کی پریشانی ودکھ کو سمجھیں عوام غربت بے روزگاری مہنگائی کی وجہ سے خودکشی وخودسوزی پر مجبور جبکہ حکمران آئی ایم ایف کے ہدایات پر ملک وقوم کو تباہ کررہے ہیں ۔

آئی ایم ایف کی غلامی تباہی وبربادی کا مستقل راستہ ہے نااہل ناکام حکمران قرضے اس نیت سے لے رہے ہیں۔

کے واپس نہیں کھائیںگے تو ان حالات میں عوام کو ریلیف مل سکتا ہے نہ ترقی وخوشحالی کا سفر شروع ہوسکتاہے ۔محرم الحرام میں دس روزہ سیر ت مہم چلائیں گے ۔

عوام پر ہونے والے مظالم ،مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے سب کو ملکر مشترکہ جدوجہدکرنا چاہیے ۔ ملک کا کوئی ولی وارث نہیں ۔ڈالر کی اُڑان ،مہنگائی کو کو روکھنے والاکوئی نہیں نگران حکومت بھی آئی ایم ایف کی ہدایت پر عمل کرنے کیلئے آئی ہے بدقسمتی سے نگران حکومت الیکشن کے علاوہ ہر چیزپر بات کرنے وکام کرنے کیلئے تیار ہے