|

وقتِ اشاعت :   September 5 – 2023

کوئٹہ: پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے مرکزی صدر قاسم خان کی قیادت میں سی اینڈ ڈبلیو کمپلیکس میں ملازمین کی پرموشن اور لواحقین کوٹہ پر بھرتیاں نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

پی ڈبلیوڈی ایمپلائزیونین کا ملازمین کی پروموشن اورکوٹہ بھرتیاںنہ کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ اس موقع پر عابد بٹ، حاجی مسلم، محمد الیاس، ماسٹر خدائے رحیم، بہادر شاہ، غلام مصطفی، محمد اکبر و دیگر موجود تھے۔

مقررین نے کہا پی ڈبلیوڈی ایمپلائزیونین کا ملازمین کی پروموشن اورکوٹہ بھرتیاںنہ کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہکہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں پچھلے 7 سالوں سے پرموشن کو التوا کا شکار بناکر ملازمین کے ساتھ نا انصافی کی جارہی ہے جسے ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔کافی انتظار کے بعد کئی ملازمین ریٹائرڈ ہوگئے یا کئی ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں ۔

جس سے ان کی حق تلفی ہورہی ہے جوکہ ان کا قانو نی حق ہے ہم اپنے حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ پروموشن کے حوالے سے ایس سی،چیف انجینئر اور ایکسینز اس حوالے سے تمام قواعد و ضوابط کو ملحوظ خاطر رکھ کر پروموشنز کیسز کو نمٹایا جائے تاکہ ملازمین کو ان کا جائز حق مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں لواحقین کوٹہ پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے اور ٹال مٹول سے کام لیکر تاخیر کیا جارہا ہے جس پر ہم کسی صورت خاموش نہیں بیٹھیں گے لواحقین کے حق کو لیکر رہیں گے۔

اس ضمن میں بھرتی کے لئے عمر کی بالائی حد میں رعایت کا فوری نوٹیفکیشن جاری کیا جائے تاکہ لواحقین میں پائی جانے والی تشویش دور ہوسکے۔ مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔