|

وقتِ اشاعت :   September 5 – 2023

کوئٹہؒ : تربت میں خودکش بمبار سمیہ بلوچ کی نمازجنازہ میں شرکت کرنے والے نامعلوم الاسم شخص کے خلاف وکٹری کانشان بنانے پرمقدمہ درج کرلیاگی۔

اہے ،سی ٹی ڈی تھانے میں درج ایف آئی آر میں 11W,11F اور ATA کے دفعات شامل کئے گئے ہیں ۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق 4ستمبر 2023ء کو سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل ہواتھا۔

جس میں مسماۃ سمیہ خودکش بمبار کی تدفین کے وقت دشتی بازار قبرستان میں ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جنازہ میں مسمیان خالد ولید سیفی ،حاجی قدیر، گلداد دوست، جمیل عمر دشتی ،غلام اعظم دشتی ،غلام دوستین ،احمد نبی ،احسان الیاسن پھیلان، زاہد سلیمان ،عتیق، ظہیر ،مفتی احمد سکنہ ودیگر اور ایک نامعلوم الاسم شخص جس نے خودکش بمبار کے جنازے کے دوران ایک تصویر میں اپنے ہاتھوں سے جیت کانشان بنایاہے۔

نے علاقے میں دہشتگردی کوفروغ دیاہے تاکہ نوجوان نسل کو دہشت گردی کی طرف مائل ہوجائیں ،نامعلوم الاسم شخص نے ہاتھوں سے وکٹری کااشارہ دے کر جرم زیر دفعہ 11(W),11(F)اور ATA کا مرتکب ہواہے ۔جس پر مذکورہ شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے ۔