نگران وزیر اعظم کو بھی علم نہیں الیکشن کب ہو نگے ، نواب اسلم رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف آف ساراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ نگران وزیراعظم کو بھی معلوم نہیں انتخابات کب ہونگے۔



کوئٹہ شہر کی صفائی ستھرائی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،،حمزہ شفقات

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ شہر میں شروع صفائی مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد نے شہر کی مختلف سڑکوں پر جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کیا۔



نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہیں، جان اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے چینی اسمگلنگ کے خلاف وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے کریک ڈاؤن کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے ۔



کوئٹہ میں گیس پریشر کو بحال اور غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے ،غلام نبی مری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلو چستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگز یکٹیو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری کی قیادت میں ایک وفد نے گزشتہ روز جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی انور بلوچ، چیف ایگز یکٹیو کیسکو عبد الکریم جمالی سے سر یاب اور کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی اور طویل غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے الگ الگ ملا قاتیں کیں ۔



نگراں حکومت کی بے بسی نے عوام کو خوف میں مبتلاکر دیا ہے ،مولاناعبدالحق ہاشمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلو چستان مولانا عبد الحق ہاشمی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کی بے بسی نے عوام کو خوف میںمبتلاکر دیا ہے ، بلو چستان کو ڈوبانے والے آج خود کہہ رہے ہیں کہ بلو چستان ڈوب گیا ہے ، جماعت اسلامی بلو چستان کے زیر اہتمام 24ستمبر کو گورنر ہائوس کوئٹہ کے سامنے مہنگائی اور آئی ایم ایف کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔



ٹراما سینٹر میں ٹیچنگ فیکلٹی کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہیں، ینگ ڈاکٹرز

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: شعبہ حادثات اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کسی بھی ہسپتال کی پہچان ہوتی ہے اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے ہر دور میں ہر ہسپتال کے شعبہ حادثات اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی بہتر فعالی کیلئے اواز اٹھائی ہے اور موجودہ سیکرٹری صحت نے ہر ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی مضبوطی اور فعالی کنسلٹنٹس اور پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز کی تعیناتی کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابلِ تحسین ہیں اور امید کرتے ہیں کہ سیکرٹری صحت بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کو ضرورت تمام ترسہولیات فراہم کرکے 24/7 مستحکم اور فعال کرنے میں مزید بہتر اقدامات کریں گے۔



مردم شماری ،بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آبا د /کوئٹہ : ڈیجیٹل مردم شماری میں صوبہبلو چستان کی آ بادی پر 7ملین تک مبینہ کٹ سے متعلق دائر آ ئینی درخواست پر بلو چستان ہا ئی کورٹ کی جا نب سے دئیے جا نے والے فیصلے کو سپریم کو رٹ آ ف پا کستان میں چیلنج کر دیا گیا ۔



میاں شہباز شریف جلد کوئٹہ کا دورہ کریں گے، جعفر مندوخیل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مسلم لیگ(ن) کو مضبوط اور مستحکم کر یں گے ، پارٹی صدر میاں شہباز شریف جلد ہی کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔



خوردنی اشیاء کے نقل و حمل کی حائل رکاوٹیں دور کی جائیں ، پاکستان فلور ملز

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن بلوچستان ریجن کے عبدالواحد لالا نے چینی کی اسمگلنگ روکنے کی آڑ میں آٹا،گندم اور اس کے دیگر مصنوعات کی نقل و حمل کی راہ میں رکاوٹیںحائل کر نے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی ملک میں اشیاء خوردونوش و ضروریہ کا بحران پیدا ہوتا ہے۔