نواب ایاز عثمان کاکڑ کے قاتلوں کی کھل کر نشاندہی کریں الجھن پیدا نہ کر یں ، خوشحال خان کاکڑ

| وقتِ اشاعت :  


لورالائی : ملی شہید عثمان خان کاکڑ کی شہادت کے دلخراش واقعے پر بیان گمراہ کن اورانتہائی بدنیتی پر مبنی ہے جسکا بنیادی مقصد عوام کے ذہنوں میں الجھن پیدا کرکے اس دردناک واقعے میں ملوث اصل قاتلوں اور قوتوں کو بچانا ہے۔



لورالائی ، جھالاان میڈیکل کالج میں تعلیمی سرگرمیوں کے بائیکاٹ کااعلان کرتے ہیں، ینگ ڈاکٹرز

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی طرف سے لورالائی اور خضدار میڈیکل کالجز کے ڈیمانسٹریٹرزاساتذہ کو اپنی کالجز میں ٹیچنگ کی سروسز کے ساتھ ٹیچنگ ہسپتالوں میں اضافی ڈیوٹیز لگانے کو ڈاکٹر دشمنی سمجھتے ہیں ۔



قوموں کی تعمیر وترقی علم کے حصول سے ہی ممکن ہے، علی مردان خان ڈومکی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے عالمی یوم خواندگی کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں تعلیم کی اہمیت اور افادیت پر زور دیتے ہوئے قوموں کی تعمیر و ترقی میں علم کے حصول کو ہی کامیابی کا واحد زینہ قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اس دن کو منانے کا مقصد دنیا کو علم کی روشنی سے روشناس کرانا ہے اور ایک ایسا ماحول فراہم کرنا ہے۔



آواران، غیر حاضراساتذہ کے خلاف مشکے میں طلباء کی احتجاجی ریلی

| وقتِ اشاعت :  


آواران: آواران کے تحصیل مشکے میں طلباء کی جانب سے ایک بار پھر ایک پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی آواران بروز جمعرات کے ضلع آواران تحصیل کے مشکے یونین کونسل نوکجو میں طلباء کی جانب سے ا یک پرامن ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا کے ہاتھوں میں آواران کے غیر حاضر ٹیچرز کو ڈیوٹی سے پابند اور اسکولوں کو فعال کیا جائے درج تھے انہوں نے کہا کہ اس ریلی کا مقصد غیر حاضر استاتذہ کے خلاف ایکشن لینا ہے۔



حکمران مقدمات ختم اورلوٹ مارچھپاکر چلے گئے ،مولانا عبدالحق ہاشمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ و بلوں میں ٹیکسز کی بھرمار اور ناقبل برداشت مہنگائی کے خلاف 24ستمبرمرکزی امیرسراج الحق کی قیادت میں گورنرہاوس کوئٹہ میں احتجاجی دھرناوقت کی اہم ضرورت ہے پی ڈی ایم جماعتوں،اسٹبلشمنٹ اورپی ٹی آئی نے قوم کوآئی ایم ایف کامستقل غلام بناکرناقابل معافی جرم کیا۔



نگران وزیراعلیٰ سے سینیٹر ثناء جمالی کی قیادت میں ایجوکیشن پارلیمنٹیری کاکس کے وفد کی ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے سینٹ آف پاکستان کی ایجوکیشن پارلیمنٹیری کاکس کے وفد نے سنیٹر ثناء جمالی کی قیادت میں آج یہاں ملاقات کی اس موقع پر وفد کی جانب سے وزیراعلیٰ کو کاکس کے قیام کے اغراض و مقاصد سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایاگیا کہ اس فورم کا مقصد ایسے وسائل و ذرائع پیدا کرنا ہے ۔