کوئٹہ:پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی پاکستان کے ہر شہری کے دل کی آواز ہے۔ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر، ریاستی دہشتگردی، کرفیو، جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کا سامنا کر رہے ہیں، مگر اس کے باوجود ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے خواتین، بچوں اور بزرگوں تک کو ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو عالمی ضمیر کے لیے ایک کھلا چیلنج ہے۔
بولان:ڈھاڈر میں قتل کی لرزہ خیز واردات، تین افراد کی لاشیں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر کے نواحی علاقے مشکاف ریلوے اسٹیشن کے قریب سنسان علاقے سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ڈھاڈر پولیس کے مطابق لاشیں مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحویل میں لے ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم الاسم مقتولین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ‘آپریشن رد الفتنہ’ صوبے میں خونریزی اور انتشار پھیلانے والوں کے لیے ایک واضح اور دوٹوک پیغام ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے بیان میں انہوں نے دشمن عناصر کو سخت وارننگ دی ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر معطل کی گئی ٹرین سروس پانچ دن بعد دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔ جمعرات کی صبح مسافر ٹرین ’جعفر ایکسپریس‘ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یومِ یکجہتی? کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری عوام بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف آزادی اور حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہیں اور وہ دن اب زیادہ دور نہیں جب یہ قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیری عوام اپنی منزل حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہاکہ87ارب روپے سیکورٹی پرخرچ ہونے کے باوجوداہل بلوچستان بدامنی کاشکار،امن سے محروم،بدامنی اورظلم کاشکارہیں سیکورٹی ادارے سیکورٹی کے بجائے اورکاموں میں مصروف ہیں۔
کوئٹہ: چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بدھ کو کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہیں صوبے میں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور اندرونی سلامتی سے متعلق آپریشنز پر جامع بریفنگ دی گئی۔
کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے ریڈ زون سیکیورٹی بنکرز اور کنکریٹ دیوار منصوبے کے حوالے سے ساہیٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔