کسی سے ٹکراؤ کے خواہاں نہیں، تمام ادارے اپنے اختیارات کے مطابق کام کریں، بلوچستان اسمبلی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے ارکان نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کو فوری طورپر بحال کیا جائے تاکہ ہم مریضوں ،غریب طلباء کی مدد کرسکیں بیورو کریسی کے مقابلے میں منتخب نمائندے بہتر انداز میں اس فنڈز کی تقسیم کو یقینی بنا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ارکان اسمبلی نے اجلاس کے دوران پوائنٹ آف آرڈر پراظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور عبدالرحیم زیارت وال نے کہا ہے کہ 1500روپے اسکالر شپ دیکر صوبائی حکومت کسی کو بھکاری نہیں بنا رہی بلکہ یہ طلباء کا حق ہے۔ جب ہم کالج میں پڑھتے تھے تواسوقت110روپے اسکالرشپ تھی جبکہ اب صوبائی حکومت نے اس رقم میں اضافہ کرتے ہوئے 1500روپے کردیا ہے جبکہ پہلے چند پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو اسکالرشپ ملتی تھی اب حکومت نے فرسٹ ڈؤیژن حاصل کرنے والے طلباء کو یہ اسکالرشپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔



پولیو کے باعث عالمی برادری میں پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ جہاد عظیم ہے، موذی مرض ہمارے بچوں کو اپاہج اور عالمی برادری میں پاکستان کی بدنامی کا سبب بن رہاہے، بہتر نتائج نہ دینے اور اہداف کے حصول میں ناکام رہنے والے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو کے خاتمے سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارا پختہ سیاسی عزم ہے کہ ہم بلوچستان کو پولیو سے پاک کر کے ہی دم لیں گے، پولیو جیسا موذی مرض ہمارے مستقبل کے معماروں کو اپاہج اور عالمی برادری میں ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت کو اب ہر صورت مثبت نتائج چاہیں، انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کے لیے جن اہداف کا تعین کیا گیا ہے متعلقہ افسران اور عملہ کو انہیں پورا کرنا ہوگا۔وزیر اعلیٰ نے تنبیہ کی کہ کوئی بھی ذمہ دار مقرر کردہ اہداف کے حصول میں ناکام ہوا تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔



گوادر میگا پروجیکٹ کے تمام تر اختیارات بلوچستان کو دیئے جائیں ،بلوچوں کے حق و اختیار کو تسلیم کیا جائے ،نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے مسائل کو بزور طاقت حل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں مذاکرات اور سیاسی طور پر مسائل حل کرنے کی باتیں محض عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہیں ہر دور میں طاقت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوششیں کی گئیں



2010ئسے لاپتہ اسیران کی لاشیں پھینکنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ،ریاست بلوچ کے وسائل لوٹنے کیلئے راستہ صاف کر رہی ہے ، براہمدغ بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


جنیوا: بلوچ قوم پرست رہنما اور بلوچ ریپبلکن پارٹی کے قائد نواب براہمدغ بگٹی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں فورسز کی کاروائیوں میں مزید شدت لائی جارہی ہے آواران سے لے کر پنجگور، ڈیرہ بگٹی، مستونگ سمیت بلوچ سرزمین کے کونے کونے میں بے گناہ بلوچوں کو پکڑ کے گولیوں سے چھلنی کرنا اور مزاحمتکار قرار دینا



حکمران استحصالی روش اپنا کر بلوچوں کو مزید پسماندگی کی طرف دھکیل رہے ہیں ،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ حکمران بلوچستان میں استحصالی روش اپنا کر یہ ثابت کروا رہے ہیں کہ بلوچوں کو مزید پسماندگی کی طرف دھکیل دیا جائے بلوچ افسران کو دیوار سے لگانے کیلئے کسی بھی قسم کے اقدام سے گریز نہیں کیا جا رہا ہے نیب کو بلوچ دشمنی پر مبنی ٹاسک دے دیا گیا ہے



چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کی ناروا اور غیر قانونی پالیسیاں باعث مذمت ہیں، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ریلیز کے مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم ایس ایف این جی اوز جو بلوچستان میں عرصہ دراز سے کام کررہی ہے لیکن دانستہ طورپر بلوچ علاقوں اور بلوچ باصلاحیت نوجوانوں کو نظرانداز کرنا موجودہ حکومت میں واسا ملازمین کو مستقل کرنے کی بجائے



دہشتگردی کے خاتمے سے ہی ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی وابستہ ہے ، ڈاکٹر مالک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی مسلسل ہرزہ سرائی ملک کی سا لمیت کیلئے خطرہ ہے۔



بلوچستان سمیت ملک بھرمیں بارانی تباہی کا سلسلہ جاری ،شیرانی میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق چھتیں گرنے سے9افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری شیرانی میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق قلات اور گنداواہ کے علاقوں میں مال مویشی بارانی سیلاب میں بہہ گئے



مشکے میں سرچ آپریشن،2 افراد ہلاک، قلات و جعفرآباد سے کالعدم تنظیم کے3 ارکان سمیت 4 افراد گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان ضلع آواران میں سرچ آپریشن میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ قلات اور جعفرآباد میں ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائیوں میں کالعدم تنظیم کے تین ارکان سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔



بلوچ نیشنل موومنٹ; ڈرون طیاروں کے استعمال کو بلوچ نسل کشی میں تیزی قرار دے دیا

| وقتِ اشاعت :  


وچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے خاران میں فورسز کی کارروائی کے دوران نہتے لوگوں پر تشدد و اغوا اور حکومت کی جانب سے صوبے میں ڈرون طیاروں کے استعمال کو بلوچ نسل کشی میں تیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا ریاست سے جاسوس ڈرون استعمال کرنے کی درخواست اصل میں میزائل بردار ڈرونز کیلئے راستہ کھولنا ہے