لندن: برطانیہ نے طالبان کے ساتھ کاروبار نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابل ایئر پورٹ پر پوزیشن مستحکم ہے اور طالبان کے کنٹرول کے بعد خوفزدہ شہری افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنے دورہ کابل کی یاد تازہ کر دی۔برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں کابل کےحالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی صورتحال میں کہ جب بچے اور ان کے اہل خانہ اپنے گھروں سے بھاگ رہے ہیں ۔ یونیسف کی ٹیمیں افغانستان میں ہیں اور لوگوں کی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔
افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان سے ہزاروں کی تعداد میں پناہ گزین دوسری ملکوں کی طرف جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اقوامِ متحدہ نے بین الاقوامی برادری پر افغانوں کی مدد کرنے کی ضرورت پر زور دیا لیکن کچھ ممالک افغان پناہ گزینوں کی ممکنہ آمد کو روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ترکی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ سرحد پر 295 کلومیٹر لمبی دیوار بنانے جا رہا ہے جس کے گرد خندقیں بھی کھودی جائیں گی۔
چین کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں طالبان سے دوستانہ تعلقات کیلئے تیار ہے۔چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اپنی قسمت کےآزادانہ تعین کیلئے افغان عوام کے حق کا احترام کرتا ہے۔
کابل:حامد کرزئی ائیرپورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے، امریکی فوج نے ان افراد کو جہاز میں چڑھنے کی کوشش کے دوران روکنے کے لیے فائرنگ کی تھی۔
جنوبی امریکا کے ملک ہیٹی میں زلزلے کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 1300ہوگئی ۔ہیٹی میں زلزلے کے باعث13600عمارتیں مکمل تباہ ہوگئیں جبکہ13 ہزار 700 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔