امریکا میں ایک کروڑ ڈالر کا ہیلتھ کیئر فراڈ، دو پاکستانیوں پر فرد جرم عائد

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: امریکی محکمۂ انصاف (ڈی او جے) نے جمعرات کو بتایا کہ دو پاکستانی شہریوں پر امریکا میں 1 کروڑ ڈالر کے ہیلتھ کیئر فراڈ اسکیم میں مبینہ کردار کے الزام میں فردِ جرم عائد کی گئی ہے، جس کا ہدف میڈیکیئر اور نجی انشورنس پروگرام تھے۔



اسرائیل نے غزہ بورڈ آف پیس میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی

| وقتِ اشاعت :  


اسرائیل نے غزہ بورڈ آف پیس میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کرلی ہے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے دورۂ واشنگٹن کے دوران امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال اور غزہ سے متعلق مجوزہ امن فریم ورک پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔



ایران میں تخریب کاری کے الزام میں کرد گروپ کے 11 مشتبہ ارکان گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


تہران : ایرانی حکام نے تخریب کاری کے الزام میں ایک کالعدم کرد گروپ کے 11 ارکان کو گرفتار کر لیا۔کردستان فری لائف پارٹی (پی جے اے کے)جسے ایران میں ایک دہشت گرد گروپ سمجھا جاتا ہے، کے 11 مبینہ ارکان کی گرفتاری ایران میں وسیع پیمانے پر حکومت مخالف مظاہروں کے بعد سامنے آئی ہے جن میں گذشتہ ماہ سکیورٹی فورسز سمیت ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے)کی شاخ پی جے اے کے نے 2004 میں اپنے قیام کے بعد سے ایرانی فوج کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔



ایران کیساتھ معاہدے کا بنیادی نکتہ یہ ہوگا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونگے، صدر ٹرمپ

| وقتِ اشاعت :  


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ایران شدت سے ہمارے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے،معاہدے کا بنیادی نکتہ یہ ہوگا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونگے۔



امریکا اور روس کے درمیان آخری جوہری معاہدہ ختم، دنیا ایک نئے خطرناک دور میں داخل

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن/ماسکو: امریکا اور روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی تعداد کو محدود کرنے والا آخری بڑا معاہدہ نیو اسٹارٹ آج 5 فروری کو ختم ہوگیا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک جوہری کنٹرول کا کوئی فعال معاہدہ باقی نہیں رہا۔