امریکی جیلوں میں کورونا سے 2700 سے زائد افراد کی ہلاکت کا انکشاف

| وقتِ اشاعت :  


امریکی جیلوں میں عالمی وبا کورونا سے 2700 سے زائد افراد  کے ہلاک  ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔امریکی اخبار کی ایک رپورٹ میں دعویٰ  کیا گیا ہے کہ امریکی جیلوں میں عالمی وبا کورونا سے 2700 سے زائد اموات ہوئیں۔



افغانستان میں اربوں ڈالر خرچ کرنے والا بھارت پریشان

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان میں اربوں ڈالر خرچ کرنے والا بھارت نئی صورت حال سے پریشان ہوگیا جبکہ بھارتی میڈیا بھی بوکھلا گیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان نے ہرات میں بھارتی فنڈ سے بنے ڈیم پر قبضہ کر لیا جبکہ افغان حکومت اور طالبان نے بھارتی میڈیا رپورٹس کی تردید کردی۔



افغانستان میں امن و استحکام کے اقدامات پر امریکا پاکستان کا مشکور

| وقتِ اشاعت :  

usa kahrja america

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ پاکستان مختلف محاذوں پر امریکا کے ساتھ شراکت دار ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان حالیہ دنوں میں امن کی مشترکہ خواہش میں مددگار رہا، پاکستان کئی محاذوں پر امریکاکا اہم شراکت دار ہے۔



دبئی کی بندرگاہ پر زوردار دھماکہ

| وقتِ اشاعت :  


دبئی کے جبل علی بندرگاہ پر کھڑے سمندری جہاز میں کنٹینر کو آگ لگ گئی جس کے باعث ایک زوردار دھماکہ سے متحدہ عرب عمارات لرز اٹھا۔  جبل علی دنیا کی نویں اور خطے کی سب سے بڑی بندرگاہ ہے۔



دنیا کی سب سے چھوٹے قد والی گائے

| وقتِ اشاعت :  


ڈھاکہ: دنیا کی سب سے چھوٹے قد والی گائے توجہ کا مرکز بن گئی۔ دنیا کی بونی ترین خوبصورت گائے ’میڈیا اسٹار‘ بن گئی۔ جسے دیکھے روزانہ ہزاروں لوگ فارم کا رخ کر رہے ہیں۔



طالبان کی پیش قدمی ؛ تاجک صدر کا افغان سرحد پر 20 ہزار فوجی تعینات کرنے کا حکم

| وقتِ اشاعت :  


کابل: طالبان کی جانب سے افغانستان کے صوبے بدخشاں کے اکثر اضلاع کا کنٹرول حاصل کرنے پر تاجکستان کے صدر نے صوبے سے متصل تاجک سرحد پر 20 ہزار فوجی تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔ افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے، اکثر علاقوں میں طالبان نے حکومت قائم کرلی ہے اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار فرار ہو کر بدخشاں سے متصل سرحد پار کر کے تاجکستان میں داخل ہوگئے جب کہ سیکڑوں افغان خاندان بھی تاجکستان میں پناہ لینے کے لیے سرحد پار کر گئے۔



عظیم اداکار دلیپ کمار کے انتقال پرصدر پاکستان کی تعزیت

| وقتِ اشاعت :  


عظیم اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کے انتقال پر پاکستان سے بھی ان کے اہلخانہ کیساتھ اظہار افسوس اور تعزیت کی جا رہی ہے۔پاکستان کےصدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نےعظیم اداکار دلیپ کمار کے انتقال اظہار افسوس کیا ہے۔



برصغیر کے عظیم اداکار دلیپ کمار انتقال کرگئے

| وقتِ اشاعت :  


برصغیر کے عظیم اداکار دلیپ کمار انتقال کرگئے۔دلیپ کمار کے اہلخانہ کی جانب سے ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اداکار کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 98 سالہ دلیپ کمار کو گزشتہ دنوں سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے ممبئی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے۔



افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا 90 فیصد مکمل ہو چکا، پینٹاگون

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کا عمل 90 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ افغانستان سے انخلا کے بعد بھی فضائی صلاحیت برقرار رکھیں گے کیونکہ مستحکم اور محفوظ افغانستان کے لیے ہمارا عزم تبدیل نہیں ہوا۔



روسی چھوٹا جہاز پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ ہوا

| وقتِ اشاعت :  


روس کا  چھوٹا مسافر بردار جہازگزشتہ روز پہاڑ کے ساتھ  ٹکرا کر تباہ ہوا جس میں 28 افراد سوار تھے۔ جہاز گزشتہ روز روس کے علاقے کامچٹکا  میں پہاڑ کے ساتھ ٹکرانے کی وجہ سے تباہ ہو گیا۔