امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں میوزک فیسٹیول میں بھگدڑ مچنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں میوزک فیسٹیول میں بھگدڑ مچنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
بھارت کے نامور اداکار پنیت راج کمار کی اچانک موت کے بعد 7 مداحوں نے بھی خودکشی کرلی۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
امریکا نے سعودی عرب کو 650 ملین ڈالرز کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے سعودی عرب کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی فروخت کی منظوری کی تصدیق کی ہے جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے کسی خلیجی ملک سے اب تک ہتھیاروں کی سب سے بڑی ڈیل ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
متحدہ عرب امارات کے ایٹمی بجلی گھر میں تیسرے ری ایکٹر کی تعمیر مکمل ہوگئی۔ابوظبی سے عرب میڈیا کے مطابق براکہ ایٹمی بجلی گھر کا تیسرا ری ایکٹر سال 2023 سے بجلی فراہم کرے گا۔ براکہ ایٹمی بجلی گھر عرب دنیا کا پہلا ملٹی یونٹ ایٹمی بجلی گھر ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
افغان طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخونزادہ نے طالبان کو ہدایت کی ہےکہ تمام سینیئرز اپنی صفوں سےحکومت مخالف افراد کو جلد نکالیں، کچھ غلط ہوا تو اس کے نتائج کے ذمہ دار سینیئرز ہوں گے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
پینٹاگون کے انسپکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل سیمی سیڈ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں 10 شہریوں کی ہلاکت غلطی تھی، تاہم یہ جنگی قوانین کی خلاف ورزی نہیں۔پینٹاگون کی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ 29 اگست کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ڈرون حملے میں 10 شہریوں کی ہلاکت افسوس ناک غلطی تھی۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
واشنگٹن: پینٹاگون نے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ چین اپنے جوہری ہتھیاروں کو توقع سے کئی زیادہ تیزی سے بڑھا رہا ہے۔چین کے پاس 2027 تک 700 ڈیلیوری ایبل نیوکلیئر وار ہیڈز ہو سکتے ہیں اور 2030 تک یہ تعداد ایک ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
پینٹاگون: امریکی جنرل مارک ملی کا کہنا ہے کہ ایران کی سرگرمیوں سے خطرہ ہیں جس کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی کا کہنا ہے کہ ایران کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس کی سرگرمیاں اچھی نہیں ہیں یہ دہشت گردی کے دائرے میں آتی ہیں، اس سے امریکی مفادات کو خطرہ ہے جس کا ہم جواب دینے کے لیے تیار ہیں تاہم صدر جو بائیڈن جو ہدایات دیں گے ہم اس پر عمل کریں گے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
ایران کی جانب سے تیل بردار جہاز چرانے کی امریکی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ایرانی میڈیا نے ویڈیو جاری کی جس کی بنیاد پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی فوج نے ایرانی تیل سے بھرے جہاز کو عمان کے پانیوں میں ضبط کرلیا تھا اور اس میں موجود تیل دوسرے ٹینکر میں منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
افغانستان کے دار الحکومت کابل میں امریکا کی جانب سے پہلے معصوم شہریوں کو دہشت گرد کہہ کرقتل کیا گیا اور بعد ازاں حقیقت دنیا کے سامنے آنے پر معافی مانگی گئی اور پھر حملے کو قانونی قرار دےدیا گیا۔