انڈونیشین حکومت کا اس سال بھی اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنےکا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


آبادی کے لحاظ سے  مسلم دنیا کے سب سے بڑے ملک انڈونیشیا کی حکومت نےکورونا وائرس کے باعث اس بار بھی  اپنے شہریوں کو حج کے لیے سعودی عرب نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈونیشیا کے وزیر مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وبا کے خدشات کے پیش نظر مسلسل دوسرے سال انڈونیشیا سے مسلمان حج کے لیے نہیں جاسکیں گے



مگرمچھ نے سر چبالیا، لیکن خوش قسمت شخص زندہ رہا!

| وقتِ اشاعت :  


فلوریڈا: فلوریڈا میں ایک شخص مگرمچھ کے خونخوار حملے کے باوجود خوش قسمتی سے زندہ رہا، حالانکہ مگرمچھ نے ان کے بازو پر حملہ کیا تھا اور سر چبانے کی کوشش کی جس کے بعد سر پر فولادی (اسٹیپل) ٹانکیں لگوانے پڑے ہیں۔



سری لنکا:کیمیائی مادوں سے لدا جہاز ڈوبنے سے ماحولیاتی بحران کا خدشہ

| وقتِ اشاعت :  


سری لنکا کے قریب کیمیائی مادوں سے لدا جہاز ڈوبنے سے بڑے ماحولیاتی بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔نیگومبو شہر کے ساحل پر جہاز کے ملبے کے ٹکڑے اور آلودگی بہہ کر آنے لگی ہے، زہریلے مواد کے باعث حکام نے متاثرہ علاقوں میں ماہی گیری کو معطل کردیا ہے۔



اسرائیلی وزیراعظم کا 12 سالہ اقتدار ختم ہونے کے قریب

| وقتِ اشاعت :  


اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکا 12 سال کا اقتدار ختم ہونےکےقریب ہے۔اسرائیل کے اپوزیشن رہنما یائر لاپیڈ نے نئی اتحادی حکومت بنانے کا اعلان کردیا جس کے بعد نافتالی بینیٹ نئے وزیراعظم ہوں گے جب کہ اسرائیلی اتحادی جماعتوں میں باری باری وزیراعظم کےعہدے پراتفاق ہو گیا ہے۔



پینٹاگون نے 23 عام شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی

| وقتِ اشاعت :  


امریکی فوج کی جانب سے 2020 میں 23 عام شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا گیاہے۔پینٹاگون کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ملٹری آپریشنز کے دوران صرف افغانستان میں ہی امریکی افواج کے ہاتھوں 20 عام شہری ہلاک ہوئے۔