بھارتی فضائیہ کا مگ21طیارہ گر کر تباہ

| وقتِ اشاعت :  


بھارتی فضائیہ کا مگ21طیارہ گرکرتباہ ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کا پائلٹ اسکوارڈرن لیڈر ہلاک ہوگئے ہیں۔ حادثہ بھارتی پنجاب کے علاقے موگا کے قریب پیش آیا۔



ایمازون نے پاکستان کو سیلرلسٹ میں شامل کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


دنیا کی سب سے بڑی آن لائن کاروباری کمپنی ایمازون نے پاکستان کو اپنی سیلر لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔مشیر تجارت رزاق داؤد نے ایک ٹویٹ کے ذریعے تصدیق کی کہ پاکستان کو سیلر فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ ہمارے ای کامرس کے لئے ایک بہت بڑا کارنامہ ہے۔



امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے غزہ پر حملوں میں فوری کمی کا مطالبہ کردیا

| وقتِ اشاعت :  


امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے غزہ پر حملوں میں فوری کمی اورکشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ کردیا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اوراسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے غزہ پر حملوں میں فوری کمی اورکشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔



فلسطین میں اسرائیلی جارحیت، 227 فلسطینی شہید

| وقتِ اشاعت :  


غزہ: فلسطین میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے اور اسرائیلی حملوں میں اب تک 227 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ فلسطین میں حالیہ اسرائیلی حملوں کے دوران اب تک ایک ہزار 600 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔



امریکا میں ایشیائی نژاد شہریوں کے خلاف نفرت انگیزجرائم سے متعلق قانون منظور

| وقتِ اشاعت :  


نیو یارک: امریکی کانگریس نے ایشیائی نژاد شہریوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم سے متعلق قانون منظور کرلیا ہے۔امریکی ایوان نمائندگان کانگریس میں کثرت رائے سے ایشیائی نژاد شہریوں کے خلاف نفرت انگیزجرائم سے متعلق قانون منظورکرلیا گیا ہے۔ ‘کووڈ-19 نفرت انگیزجرائم قانون‘ کے حق میں دونوں سیاسی جماعتوں کے 364 اراکین نے ووٹ دیا جب کہ 62 اراکین نے اس کی مخالفت کی۔ قانون کا مقصد ایشیائی نژاد شہریوں کے خلاف تشدد کے واقعات کو روکنا ہے۔