کیلیفورنیا کے گھر پر سیکڑوں پرندوں کا حملہ

| وقتِ اشاعت :  


کیلیفورنیا: امریکا میں ایک خاندان اس وقت حیران اور خوفزدہ ہوگیا جب ان کے گھر کے کھلے حصوں سے پرندے گھر میں آنا شروع ہوگئے۔ جب گھر کے اندرونی راستے بند کئے گئے تو پرندوں نے چمنی سے یلغار کردی۔ اہلِ خانہ نے گھر کے اندر 800 پرندے شمار کئے تھے اور اس کے بعد گنتی بند کردی تھی۔



اسرائیل میں یہودیوں کی مذہبی تقریب میں دھکم پیل سے 44 افراد کچل کر ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


تل ابيب: اسرائیل میں یہودیوں کی مذہبی تہوار کی مناسبت سے ایک معروف آرتھو ڈوکس اسکالر کے سالانہ پروگرام میں بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث 44 افراد کچل کر ہلاک ہوگئے۔ اسرائیل کے علاقے جبل الجرمق میں واقع دوسری صدی کے مقبول ربی شمعون بار یوحائی کے مقبرے میں یہودیوں کے مذہبی تہوار  ’’لگ باومر‘‘ کی مناسبت سے ایک تقریب جاری تھی جس میں نہایت قدامت پسند اور معروف اسکالر تقریر کر رہے تھے۔