اسلام آباد: جرمن ایئرلائن لوفتھانسا 13 سال بعد پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی خواہاں ہے۔ جرمن کاروباری وفد جس میں لوفتھانسا کے نمائندے شامل تھے، نے بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) کی سیکریٹری فرینا مظہر کو بتایا کہ ایئرلائن جو مسافروں کے حوالے سے یورپ کی دوسری بڑی ایئرلائن ہے، پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔